Live Updates

پی آئی اے طیارے خراب ہونے کی خبریں عام ہو رہی ہیں، سیدصمصام علی بخاری

تباہ ہونے والے طیارے کی فوری غیر جانبدارانہ انکوائری کروائی جائے ،سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف پنجاب

جمعرات 8 دسمبر 2016 20:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہاکہ پی آئی اے کے تباہ ہونے والے طیارے کے حوالے سے یہ خبریں عام ہو رہی ہیں کہ طیارے کے انجن میںخرابی تھی اور اسکے باوجود طیارے کو اڑنے کی اجازت دی گئی ، اگر ان باتوں میں سچائی ہے تو پھر تباہ ہونے والے طیارے کی فوری غیر جانبدارانہ انکوائری عمل میں لائی جائے ، غلطی کے مرتکب عناصر کو عوام کے سامنے بے نقاب کیاجائے اور ان کو قرار واقعی سزائیںدی جائیں تاکہ آئندہ کوئی ایسا سانحہ رونما نہ ہو سکے،انہوں نے کہاکہ چند عناصر کی کمزوری اور سستی سے قیمتی انسانی جانوں کاضیاع ہوا، انہوں نے کہاکہ حکومت ڈنگ ٹپائو پالیسی پر عمل پیراء ہے اور (ن) لیگ اداروں کی تباہی کی ذمہ دار ہے ، اپنے دورحکومت میں انہوں نے اداروں کو بہتربنانے کی بجائے تباہ کیا ہے ،(ن) لیگ نے ملک کے ہر ادارے میںسیاست شامل کی ہے اور ان کی غیرجانبداری پر حرف آنے شروع ہوگئے ہیں، سیدصمصا م علی بخاری نے کہاکہ دنیا میںوہی ملک ترقی کرتے ہیں جن کے ادارے مضبوط ہوتے ہیںاور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیتے
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات