چترال سے اسلام آباد آنیوالی پی آئی اے پرواز کے حادثے کی تحقیقات کی جائیں،مولانا عبدالغفور حیدری

ْقوم کو بتایا جائے حادثہ تھا یا تخریب کا ری ،پاناما لیکس کا معاملہ عدالت میں ہے ،فیصلے کا انتظار کرنا چا ہئے،سی پیک پر بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام اور سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کیے جائیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

جمعرات 8 دسمبر 2016 20:35

چترال سے اسلام آباد آنیوالی پی آئی اے پرواز کے حادثے کی تحقیقات ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ چترال سے اسلام آباد آنیوالی پی آئی اے پرواز کے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کیا جائے اور قوم کو بتایا جائے کہ یہ حادثہ تھا تخریب کا ری کا شکار ہوا پاناما لیکس کا معاملہ عدالت میں ہے اور فیصلہ کا انتظار کرنا چا ہئے کمیشن بنا نے کی بات ہوئی اگر اتفاق رائے ہو جائے تو جمعیت علماء اسلام کو کوئی اعتراض نہیں ہے سی پیک پر بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام اور سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو دور کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی دفتر میں الجمعیت سوشل میڈیا کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء اسلا م کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، سابق وفاقی وزیر رحمت اللہ کاکڑ، سابق صوبائی وزیر عبدالواحد صدیقی، مولانا ولی محمد ترابی اور واحد آغا بھی موجود تھے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ گزشتہ روز جو واقعہ رونما ہوا اس حادثہ پر قوم افسردہ ہے حکومت اوراداروں سے مطالبہ کر تے ہیں کہ تحقیقات کا آغاز کیا جائے اور قوم کو بتایا جائے کہ یہ حادثہ تھا یا جہاز تخریب کا شکار ہوا انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس اہم ایشو ہے اور اس وقت معاملہ عدالت میں زیر بحث ہے قوم عدالت کے طرف دیکھ رہے ہیں جمعیت کا موقف رہا ہے کہ کوئی بھی مسئلہ ہو اسے پارلیمنٹ یا عدالت کے ذریعے حل کیا جائے ہر مسئلے کو گلی کو چوں میں نہ لے جایا جائے اور اس وقت دونوں فریقین عدالت کی طرف دیکھ رہا ہے تمام مسائل کو دھرنے کی بجائے پارلیمنٹ کے ذریعے حل کیا جائے تو نہ جمہوریت کو خطرہ ہو گا اور نہ ادارے غیر مستحکم ہونگے حکومت کو چلنا چا ہئے سیاست دان ایسے مسائل کو پیدا کر نے سے گریز کرے جو مستقبل میں ان کیلئے بھی مسئلے پیدا کرے کمیشن بنا نے کی بات ہو رہی ہے اگر کمیشن اتفاق رائے سے بنتا ہے تو جمعیت علماء اسلام کو کو ئی اعتراض نہیں ہے یہاں کے لو گوں نے کرپشن کر کے باہر آف شور کمپنیاں بنائی ہے اگر یہاں کا پیسہ لوٹ کر باہر منتقل کیا گیا ہے ان کا بے رحمانہ احتساب کیا جائے اور قوم کے پیسے واپس لیا جائے کرپشن نے ملک کو دیوالیہ کر دیا بجٹ کو دیکھ کر عوام کو اطمینان ہو تا ہے کہ اب ترقی ہو گی انہوں نے کہا کہ حادثے کا شکار ہونیوالے جہاز کی انکوائری ہونی چاہئے اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کر تے ہیں انہوںنے کہا کہ سی پیک پر جن کی بھی تحفظات ہے اس تحفظا ت کو دور کیا جائے کیونکہ جب تک بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام کے تحفظات دور نہیں کئے جا تے اس وقت سی پیک متنازعہ رہے گا اور اس کی وضاحت ہونی چاہئے کہ بلوچستان میں اقصادی زون کہاں بننا ہے اس زمین میں بعض قوتیں بیرونی طاقتوں کے آلہ کار ہے اور وہ کسی بھی صورت سی پیک کو کامیاب بننا نہیں چاہتے اور اس کی اجازت ہم کسی بھی صورت نہیں دینگے پیپلز پارٹی ایک بڑی جماعت ہے جو راستہ اختیار کرے گا وہ ان کا حق ہے سیاسی جماعتیں الیکشن کی تیاریاں شروع کریں اور کسی کو بھی لال شہید نہ بنایا جائے