Live Updates

طیارہ حادثے پرہرآنکھ اشکبارہے ،فرخ جاوید مون

کرپٹ حکمرانوں کے سفارشی کلچرنے قومی اداروں کوتباہ کردیا،سابق سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف لاہور

جمعرات 8 دسمبر 2016 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) تحریک انصاف لاہورکے سابق سیکرٹری اطلاعات فرخ جاوید مون نے طیارہ حادثے پرشدید افسوس اور گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 48 قیمتی جانوں کے ضیاع کے ذمہ دارکرپٹ حکمران اوران کا سفارشی کلچرہے جس نے تمام اداروں کوتباہ کر دیا ہے ،طیارہ حادثے پرہرآنکھ اشکبارہے یہ قومی سانحہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی ایسا ادارہ نہیں جس میں (ن) لیگ کے سفارشیوں کونہ لگایا گیا ہونااہل حکمران قوم کیلئے کسی عذاب سے کم نہیں۔طیارہ حادثہ کے ذمہ دار کرپٹ حکمران اوران کے سفارشی افسران ہیں جن کی نااہلی کیوجہ سے حادثات ہوتے ہیں لہذا مقدمات بھی انہی کیخلاف درج ہونے چاہیں۔ فرخ جاوید مون نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے طیارہ حادثے پرسوموٹوایکشن لے اورحادثے کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں اورملوث افراد کوسخت سے سخت سزائیں دی جائیں اورپی آئی اے سمیت تمام اداروں سے (ن) لیگ کے سفارشیوں کوفوری طورپرنکالا جائی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات