طیارہ حادثہ ، آلرائونڈرمحمد حفیظ کا دکھ و افسوس کا اظہار ، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

واقعہ افسوس ناک ہے ،سانحہ کے ذمہ داروں کو بچانے کی بجائے ان کے خلاف کارروائی کی جاے، محمدحفیظ

جمعرات 8 دسمبر 2016 20:08

طیارہ حادثہ ، آلرائونڈرمحمد حفیظ کا دکھ و افسوس کا اظہار ، غیر جانبدارانہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈ ر محمد حفیظ نے پی آئی اے طیارہ سانحہ پر شدید دکھ کا اظہا ر کرتے ہوئے طیارہ حادثہ کی غیر جانبدار تحقیقات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ "ٹوئٹر "پر اپنے پیغام میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ اس سانحہ پر انہیں بہت دکھ ہے ۔ سانحہ کے ذمہ داروں کو بچانے کی بجائے ان کے خلاف کارروائی کی جاے ۔ محمد حفیظ نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہاکہ ایبٹ آباد کے قریب طیارہ تباہ ہونے کے کیس کو دیگر کیسز کی طرح دبا نہ دیا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ طیارہ سانحہ کا فئیر ٹرائل نہ ہوا تو پھر اونٹ اور گھوڑوں پر سفر کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہے گا

متعلقہ عنوان :