وزیر اعظم یوتھ سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام فیز IIIمیں طلباء کیلئے داخلے کی تاریخ میں توسیع

جمعرات 8 دسمبر 2016 20:05

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) وزیر اعظم یوتھ سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام فیز III میں طلباء و طالبات کیلئے داخلے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے طلباء و طالبات 13 دسمبر تک فارم جمع کراسکتے ہیں یہ فارم آن لائن ہیں اسلام اللہ وڑائچ نے بتایا کہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 دسمبر ہے چونکہ 12 دسمبر کو عید میلاد النبیؐ ہے اس لئے ایک دن کی توسیع متوقع ہے انہوں نے کہا کہ سول کوانٹیٹی سروئیر میسن‘ آٹو کیڈ کمپیوٹر‘ الیکٹریشن‘ ریفریجریشن‘ ایئر کنڈیشن‘ بیوٹیشن‘ کوکنگ اور اسی طرح دیگر پروگرام جاری ہیں اس سلسلہ میں سرگودھا میں کمپری ہینسو پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ میں مفت تعلیم دی جارہی ہے جبکہ داخلہ بھی فری ہے ماہانہ وظیفہ تعلیم حاصل کرنیوالوں کو 3 ہزار حکومت کی جانب سے ادا کیا جائیگا یہ چھ ماہ کا کورس ہے جس میں بچے اور بچیاں داخلہ لے سکتے ہیں۔