لاہور،فاطمہ زیدی چیف منسٹر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی پہلی خاتون سربراہ مقرر

جمعرات 8 دسمبر 2016 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) فاطمہ زیدی کو چیف منسٹر سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی پہلی خاتون سربراہ مقرر کر دیا گیا ہے۔ ایس ایم یو کے سربراہ کا انتخاب تین مراحل سے گزر کر کیا گیا ہے جس میں دبئی‘ ملائشیا ‘ بحرین اور امریکہ سے بھی امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔

(جاری ہے)

فاطمہ زیدی نے لمز اکنامکس میں بیچلر ڈگری حاصل کی جبکہ یونیورسٹی آف کولمبیا سکول آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز سے ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ فاطمہ زیدی کو قبل ازیں 2008-2009ء میں چیف منسٹر مانیٹرنگ اینڈ امپلینٹیشن سیل میں کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ معروف امریکی اداروں میں بھی کام کرنے کا تجربہ رکھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :