پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

muhammad ali محمد علی جمعرات 8 دسمبر 2016 19:48

پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پشاور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08دسمبر2016ء) پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختوںخواہ کے شہر پشاور اور گرد و نواح کے علاقوں میں جمعرات کی شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ شدید خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلے کی شدت 4.6 اور مرکز کابل بتایا جا رہا ہے۔ جبکہ گہرائی زیر زمین 17 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :