وزیراعظم نوازشریف کااظہارتعزیت کیلئے طیارے میں‌جاں‌بحق افرادکے ورثا کوٹیلی فون

وزیراعظم کاجنیدجمشیدکے بیٹےاورڈی سی اسامہ کے والد اورطیارے کے تمام جاں‌بحق افراد کے ورثا کوبھی فون کیا،اللہ مرحوم جنید جمشید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔وزیراعظم کی دعائے مغفرت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 8 دسمبر 2016 19:35

وزیراعظم نوازشریف کااظہارتعزیت کیلئے طیارے میں‌جاں‌بحق افرادکے ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08دسمبر2016ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف نے جنیدجمشیدکے بیٹے تیمورجنید کوٹیلی فون کرکے اظہارتعزیت کیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے آج طیارہ حادثہ میں جاں‌بحق ہوانیوالے معروف نعت خواں جنید جمشید کے بیٹے تیمورجمشید کو ٹیلی فون کیا۔ وزیراعظم نے تیمورسےان کے والد جنید جمشید کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف نے اظہارتعزیت اور دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ مرحوم جنید جمشید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے،وزیراعظم نوازشریف نے ڈی سی اسامہ کے والد کوفون کرکے بیٹے اور پوتی کے جاں‌بحق ہونے پراظہارتعزیت بھی کیا۔اور اسامہ کے درجات کے بلندی کیلئے دعا کی۔(آمین)مزیدبرآں وزیراعظم کاجنیدجمشیدکے بیٹےاورڈی سی اسامہ کے والد اورطیارے کے تمام جاں‌بحق افراد کے ورثا کوبھی فون کیا۔