اے این ایف نی1ارب68کروڑ روپے مالیت کی 78.3کلو گرام منشیات برآمد کرلی

29 ملک گیر کاروایئوں میں 1غیر ملکی سمیت 42منشیات اسمگلر گرفتار، 6گاڑیاں ضبط

جمعرات 8 دسمبر 2016 20:04

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) انسدادمنشیات فورس (اے این ایف) نے پشاور ، کوہاٹ، ایبٹ آباد، ڈیرہ اسمعیل خان، اسلام آباد، راوالپنڈی، لاہور، فیصل آباد، کراچی، حیدر آباد، دالبندین، بدین،خانیوال اور سکھر کے علاقوں میں عمل میں لائی گئی 29ملک گیر کاروائیوں کے دوران 1ارب 68کروڑبین الااقوامی مالیت کی 78.3کلو گرام منشیات برآمدکرلیں۔

برآمد شدہ منشیات میں 61کلو گرام چرس، 14.367کلو گرام ہیروئن، 2.7کلوگرام ایمفیٹامائن اور 150گرام کوکین شامل ہے۔ ان کاروائیوں کے دوران منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث1 غیر ملکی اور 3خواتین سمیت 42ملزمان کو گرفتارکیاگیا،جبکہ6گاڑیاں بھی ضبط کر لی گئی۔اے این ایف کوئٹہ نے خفیہ اطلاعات پر مبنی ایک کاروائی عمل میں لاتے ہوئے فٹبال گرائونڈ، سیٹلائٹ ٹاون، کوئٹہ سی1.02کلوگرام ہیروئن قبضے میں لے کر موقع پر موجود چاغی کے رہائشی محمد ہا شم کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اے این ایف کوئٹہ نے 2 مختلف کاروائیوں میں 2ملزمان کو کرسچن ہسپتال، مشن روڈ، کوئٹہ سے گرفتار کر لیا۔ عصمت اللہ جو کوئٹہ کا رہائشی ہے اسکے قبضے سے 500گرام ہیروئین برآمد ہوئی اور ملزم حمید اللہ جو کوئٹہ کا رہائشی ہے اسکے قبضے سے 600گرام ہیروئین برآمدہوئی ۔اے این ایف راولپنڈی نے جی ٹی روڈ اسلام آبادپر کاروائی کے دوران گجرات کی رہائشی ماریہ بی بی نامی خاتون کے قبضے سے 1.25 کلو گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

دوسری کاروائی کے دوران، اے این ایف راولپنڈی نے ترنول پھاٹک کے قریب سے مردان کے رہائشی عظیم گل کے قبضے سے 2.5 کلو گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔تیسری کاروائی کے دوران ،اے این ایف راولپنڈی نے منڈی موڑسٹاپ، پیرودھائی کے قریب سے گوجرانوالہ کے رہائشی حنیف الرحمن کے قبضے سے 300 گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ چوتھی کاروائی کے دوران ،اے این ایف راولپنڈی نے کھنہ پل بس سٹاپ ، اسلام آباد کے قریب سے پشاورکے رہائشی خاتون جمیلہ اور رسول خان کے قبضے سے 5 کلو گرام چرس برآمد کر کے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پانچویں کاروائی کے دوران ،اے این ایف راولپنڈی نے بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ، اسلام آباد سے ایمیریٹس ائیرلائن کی پرواز نمبر EK-615 کے ذریعے دبئی جانے والے سوات کے رہائشی آرزو مند نامی مسافر کے پیٹ میں موجود 432 گرام ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔چھٹی کاروائی کے دوران ،اے این ایف راولپنڈی نے مندرہ بس سٹاپ کے قریب سے مردان کے رہائشی نادر زیب اور اس کی ساتھی خاتون سمگلر صائمہ بی بی کے قبضے سے 1.2 کلو گرام چرس برآمد کر کے دونوں کو گرفتار کر لیا۔

ساتویںکاروائی کے دوران ،اے این ایف راولپنڈی نے فیض آباد بس سٹاپ، اسلام آباد کے قریب سے خیبر ایجنسی کے رہائشی شیر محمد کے قبضے سے 1.2 کلو گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔آتھویں کاروائی کے دوران، اے این ایف راولپنڈی نے اٹک میں واقع گوندل بس اسٹاپ کے نذدیک سے ایک سوزکی بولان نمبر LOW-7678کو روک کر تلاشی کے دوران گاڑی سے 500گرام ہیروئن اور 700گرام چرس برآمد کر تے ہوئے اٹک کے رہائشی دو ملزمان سید منیب شاہ اور سید محمد عباس کو گرفتار کر لیا۔

نویں کاروائی کے دوران، اے این ایف راولپنڈی نے مندرہ ٹول پلازہ سے دو نابالغ بچوں کو گرفتار کر کی1 کلو چرس برآمد کر لی جبکہ ان کی نشاندہی پرفیض آباد بس اڈہ، اسلام آباد سے خیبر ایجنسی کے رہائشی شیر محمد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے مزید 1کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ اے این ایف لاہور نے منشیات کے دھندے میں ملوث 5 رکنی گروہ کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق، اے این ایف نے کبیر والا، ضلع خانیوال کے قریب نادر پٹرولیم سے ایک پائلٹ کار کو قبضے میں لے کر اس کے ڈرائیور پشاور کے رہائشی مجاہد خان کی نشاندہی پر پشاور سے آنے والی ایک دوسری کار کو قبضے میں لے کر اس میں چھپائی گئی 11 کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی۔ بعد ازاں، مخصوص طریقہ کار اپناتے ہوئے منشیات کے وصول کنندہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

دوسری کاروائی کے دوران، اے این ایف لاہورنے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کاروائی کے دوران گھانا کی رہائشی گلیڈیز نامی غیر ملکی خاتون کے قبضے سے 150 گرام کوکین برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ملزمہ ترکی ایئرلائنز کی پرواز نمبر TK-714 کے ذریعے لاہور پہنچی تھی۔تیسری کاروائی کے دوران ،اے این ایف لاہور نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سرگودھا کے رہائشی محمد اشرف نامی ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1.2 کلو گرام ایمفیٹامائن برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

ملزم قطر ایئرلائن کی پرواز نمبر QR-621کے ذریعے مدینہ جا رہا تھا۔چوتھی کاروائی کے دوران ،اے این ایف لاہور نے مین موٹروے ٹول پلازہ،فیصل آباد کے قریب میانوالی کے رہائشی تنویر سکندر نامی ملزم کے قبضے سے 1.2 کلو گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ پانچویں کاروائی کے دوران، اے این ایف لاہورنے مین موٹر وے ٹول پلازہ ،فیصل آباد کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ہنڈائے سینٹرو کار نمبر RIZ-5468کو روک کر جب تلاشی لی تو اسمیں چھپائی گئی 20.4کلوگرام چرس برآمد کرتے ہوئے لاہور کے رہائشی محمد قاسم حسین کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف پشاور نے نیو ٹول پلازہ، انڈس ہائی وے ، کوہاٹ کے قریب کاروائی کے دوران اورکزئی ایجنسی کے رہائشی خائست امین نامی ملزم کے قبضے سے 7.2 کلو گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ دوسری کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے پشاور ایئرپورٹ سے پشاور کے رہائشی شکیل نامی ملزم کے پیٹ میں موجود 315گرام ہیروئن بھرے کیپسول اور 40 گرام ایمفیٹا مائن بھرے کیپسول برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

ملزم ائیر عریبیہ کی پرواز نمبر G9-555 کے ذریعے شارجہ روانہ ہو رہا تھا۔ تیسری کاروائی کے دوران، اے این ایف پشاور نے پشاور ایئرپورٹ سے نوشہرہ کے رہائشی ملزم فرزند علی کے پیٹ میں موجود 340گرام ایمفیٹا مائن بھرے کیپسول برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم پی آئی اے کی پرواز نمبر PK-217 کے ذریعے دوبئی روانہ ہو رہا تھا۔ ملزم کی نشاندہی پر نوشہرہ کے رہائشی انعام علی نامی ملزم جو ملزم کا سہولتکار تھااسے بھی گرفتار کر لیا گیا۔

چوتھی کاروائی کے دوران ، اے این ایف پشاور نے موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے ایک مسافر گاڑی سے پشاور کے رہائشی ملزم شاہد حسین کے قبضے سے 2کلو گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ پانچویںکاروائی کے دوران ، اے این ایف پشاور نے جدون پلازہ، بلمقابل آرمی برن حال کالج، ایبٹ آباد میں کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کے قبضے سی4.8کلو گرام چرس برآمد کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔

ملزم عبدالرحمان پشاور کا رہائشی ہے اور مسمات کشور لاہور کی رہائشی ہے۔ چھٹی کاروائی کے دوران ، اے این ایف پشاور نے موٹر وے ٹول پلازہ کے قریب کاروائی کرتے ہوئے مسافر گاڑی نمبر LES-6598 سے ہنگو کے رہائشی ملزم عظمت گل کے قبضے سے 500گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ساتویں کاروائی کے دوران ، اے این ایف پشاور نے پولی ٹیکنیکل کالج ، ڈیرہ اسمعیل خان کے قریب ایک چھاپے کے دوران ملزم محمد اشفاق کے قبضے سے 120گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔

اے این ایف کراچی نے ہسپتال چورنگی بس سٹاپ، لانڈھی کے قریب کاروائی کے دوران کراچی کے رہائشی عزیز الرحمن اور طارق نامی ملزمان کے قبضے سے 1.1 کلو گرام چرس برآمد کر کے دونوں کو گرفتار کر لیا۔ دوسری کاروائی کے دوران ، اے این ایف کراچی نے تاج سی این جی سٹیشن ،سکھر روڈ، شکارپورکے قریب ایک ٹویوٹا پریمیو کار نمبر ASJ-615 کو روک کر دوران تلاشی کار میں چھپائی گئی 1 کلو گرام چرس برآمد کر کے مٹیاری کے رہائشی 2 ملزمان محمد خان اور عبد المجید کو گرفتار کر لیا۔

تیسری کاروائی کے دوران ،اے این ایف کراچی نے بلدیہ ٹائون، گلشن اقبال، مدینہ مسجد ،کراچی میں کاروائی کرتے ہوئے 2.3کلوگرام چرس قبضے میں لیکر کراچی کے رہائشی دو ملزمان محمد رفیق اور سعید خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ چوتھی کاروائی کے دوران ،اے این ایف کراچی نے با با حیات قبرستان، پٹھان کالونی حیدر آباد میں آپریشن کے دوران محمد عابد جو کہ حیدر آباد کا رہائشی ہے اسکے قبضے سے 930گرام چرس برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ پانچویں کاروائی کے دوران ،اے این ایف کراچی نے ڈرگ اڈہ، گائوں بخائی ضلع بدین میں آپریشن کے دوران 5کلو گرام چرس برآمد کر لی۔تمام مقدمات اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :