پانامہ لیکس بارے میں دھرنا اور بے جا احتجاج مسئلے کا حل نہیں،مولانا عبدالغفور حیدری

پارلیمنٹ اور عدالت موضوع پلیٹ فارم ہے، کرپشن کے خاتمے کیلئے متعلقہ ادارے کارروائی کریں ، پریس کانفرنس

جمعرات 8 دسمبر 2016 20:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری و ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس بارے میں دھرنا اور بے جا احتجاج مسئلے کا حل نہیں پارلیمنٹ اور عدالت موضوع پلیٹ فارم ہے کرپشن کے خاتمے کیلئے متعلقہ ادارے کارروائی کریں اور42ارب روپے صوبے کے صوبے کی ترقی کیلئے مختص کیے گئے ہیں ان کی تحقیقات کی جائے ائیر لائن کا واقعہ قومی سانحہ ہے حکومت اس سلسلے میں کمیشن تشکیل دیکر صاف و شفاف تحقیقات کرکے تمام حقائق قو م کے سامنے لائی جائے ‘یہ بات انہوں نے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی دفتر جناح روڈ پر صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانا ولی محمد ترابی‘حاجی نور گل خلجی‘حاجی اسحاق شاہوانی ‘حاجی نصیر کاکڑ ‘عزیز اللہ پکتوی اور دیگر بھی موجود تھے‘ انہوں نے کہاکہ سیاسی کارکن کی حیثیت سے آج مجھے بڑی خوشی ہوئی کہ جمعیت علماء اسلام سے وابستہ کارکن بھی سوشل میڈیامیں شامل ہوئے اور کل تک ہمیں پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے جو دیر خبر یں ملتی تھیں آج ہمیں بروقت ملے گی انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز چترال سے اسلام آباد آنیوالی پی آئی اے ائیر لائنز گر کر تباہ ہوگیا جس میں معروف نعت خوان جنید جمشید بھی جاں بحق ہوئے تھے حکومت اس سلسلے میں صاف و شفاف تحقیقاتی کمیشن بنا کر تمام حقائق قوم کے سامنے لائی جائے کہ کیا یہ واقعہ حادثہ ہے یا تخریب کاری کا ہے کیونکہ یہ واقعہ بہت بڑا قومی سانحہ ہے جس پر تمام قوم غمزدہ ہے انہوں نیکہاکہ پانامہ لیکس سے متعلق کیس اس وقت عدالت میں زیر بحث ہے دونوں فریق سمیت قوم کی نظریں عدالت پر ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرنے والا ہے ہمارے موقف واضح ہے کہ ہرمسئلے کا حل پارلیمنٹ اور عدالت ہے بعض قوتیں اس مسئلے پر لوگوں کو ورغلانے کیلئے سڑکوں پر لا کر دھرنا اور احتجاج کرتے ہیں جو کہ جمہوریت کا حسن نہیں ہے لیکن آج ہم شکریہ ادا کرتے ہیں کہ دونوں فریق نے عدالت کو تسلیم کرتے ہوئے اپنا موقف عدالت میں پیش کردیا ہے انہوں نے کہاکہ اس وقت کرپشن نے ہمارے ملک کا بیڑہ غرق کردیا کرپشن بارے میں ہم بھی یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ جن لوگوں نے ملک کے پیسے باہر ملک بھیج کر اس دولت کو واپس لانے کیلئے اقدامات کریں جمعیت اس طرح کرپشن کیخلاف بھرپور آواز اٹھائیگی انہوں نے کہاکہ سی پیک بارے میں بلوچستان کے عوام کے تحفظات آج بھی حقیقت پر مبنی ہے حکومت اس سلسلے میں موقف واضح کریں کہ گوادر سے کوئٹہ ژوب ڈی آئی خان تک روٹ ہے یا نہیں اور گوادر بارے بھی پالیسی واضح کریں کہ اس وقت مچھلی بیچنے والے لوگوں کا مستقبل کیا ہوگااورحکومت 6سڑکوں اور لائنوں کا ذکر کررہی ہے اگر دوجہاز گوادر آتے ہیں تو ان میں 36ہزار کنٹینر ہونگے کیا اس صورت میں یہی روٹ ان کنٹینر کیلئے استعمال ہوسکتا ہے لیکن بعض قوتیں سی پیک بارے میں جو سیاست کررہے ہیں اس کی ہم مخالفت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں 42ارب روپے ترقی کی مد میں رکھے گئے ان رقم کا تحقیقات کرکے عوام پر خرچ کریں دریں اثنا سوشل میڈیا کے سیمینار سے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان ایڈووکیٹ‘نصیر کاکڑ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کا عظیم ہستی حضرت محمدﷺ کا مہینہ ہے اور اس مہینے میںالجمعیت سوشل میڈیا نیٹ ورک کا انعقاد خوش آئند ہے اور ہم جمعیت کیخلاف سوشل میڈیا کے ذریعے جواب دینگے اور اپنے سوشل میڈیا کو تخریب کاری نہیں بلکہ تعمیراتی طور پر استعمال کرینگے انہوں نے جمعیت سے وابستہ سوشل میڈیا کے تمام ممبران کو مبارکباد دی ۔