خواجہ عمران نذیر اور ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے گورنمنٹ میاں منشی ہسپتال کا دورہ

جمعرات 8 دسمبر 2016 19:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) صوبا ئی وزیر صحت پنجاب برائے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر اور ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے گورنمنٹ میاں منشی ہسپتال کا دورہ کیا۔ایم ایس میاں منشی ہسپتال اور ڈی او بلڈنگ لاہور نے ہسپتال میں جا ری ترقیاتی کا موں پر بریفنگ دی۔ انہوں نے تعمیراتی کاموں میں استعمال ہو نے والے میٹریل کی کو الٹی کو چیک کیا۔

صوبا ئی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر اور ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ہسپتال میں سٹاف کی حاضری ،صفائی ستھرائی ،ادویات کی فراہمی اور دیگر امور کو بھی چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں مریضوں کو علا ج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی جا ری ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں انتظامات کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ دوسرے ہسپتالوں کی طرح میاں منشی ہسپتال کو بھی ون لائن بجٹ فراہم کیا جائے گا۔اس موقع پر صوبا ئی وزیر صحت پنجاب برائے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر اور ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے ترقیاتی کا موں کو بروقت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں زیر تعمیر ٹراما سنٹر ایک سے ڈیڑھ ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ہسپتال میں الیکٹریکل وائرنگ کے نظام کو بھی بہتر کر دیا گیا ہے۔قبل ازیں صوبا ئی وزیر صحت پنجاب برائے پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر اور ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے ہسپتال میں مریضوں کو دئیے جانے والا کھانا اور ادویات کے سٹاک کو چیک کیا اور مریضوں سے ادویات کی مفت فراہمی بارے دریافت کیا۔

متعلقہ عنوان :