دسمبر اور جنوری خطرے کے مہینے ہیں ان دو ماہ میں خطرات منڈلاتے رہیں گے، صوبائی وزیرصنعت وتجارت

ملک میں جمہوریت جاری رہے گی لیکن سیاسی ہلچل موجود رہے گی پنجاب میں جنگ کرنے نہیں بلکہ امن کے ساتھ فتح کرنے گئے تھے، منظوروسان

جمعرات 8 دسمبر 2016 19:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت منظور حسین وسان نے پشین گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دسمبر اور جنوری خطرے کے مہینے ہیں ان دو ماہ میں خطرات منڈلاتے رہیں گے الیکشن وقت سے پہلے ہونگے سیاسی جماعتوں کو نئے الیکشن کی تیاری کرنی چاہیے۔ان خیالات کا اظہار منظور حسین وسان نے ایکسپو سینٹر میں بلڈ ایشیا کے نمائش کا دورہ کرنے کہ بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

منظور حسین وسان نے کہا کے ملک میں جمہوریت جاری رہے گی لیکن سیاسی ہلچل موجود رہے گی پنجاب میں جنگ کرنے نہیں گئے پنجاب کو امن کے ساتھ فتح کرنے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شھید ذوالفقار علی بھٹو کا پنجاب تھا ہم پنجاب میں عوامی رابطوں کیلئے گئے تھے وہاں کا عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کہ جواب میں منظور حسین وسان نے کہا کہ بھتے کے معاملے پر آئی جی اور ڈی جی رینجرز سے بات کریں گے اور بھتے کے خلاف فوری ایکشن کراوائیں گے صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا کہ آباد کے بلڈر کے دفتر پرکریکر حملے اور بھتے پر نوٹس لیتا ہوں جلد ذمیداروں کے خلاف ایکشن ہوگا کچھ قوتیں نہیں چاہتی کے کراچی میں امن ہو پر اب امن ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایکسپو سینٹر میں لگی نمائش میں خاصی غیر ملکی کمپنیاں نظر آرہی ہیں یے سب سے بڑا ایکسپو ہے یے یہاں ایسی نمائشیں ہونی چاہئیں سندھ حکومت بھی بھرپور سپورٹ کریگی۔منظور وسان نے مزید کہا کہ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے گئس، تیل یہاں سے نکل رہے ہیں ہمیں فائدہ اٹھانہ چاہیے 250 غیر ملکی اگر یہاں آئیں اور حصہ لیں تو اچھی بات ہے آنے والا فیوچر کراچی کا ہے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :