ایم کیوایم پاکستان کے زیراہتمام جمعہ کو کے ایم سی گرائونڈ پی آئی بی کالونی میں یوم شہداء منایا جائے گا

رابطہ کمیٹی کے ارکان کا کے ایم سی گرائونڈ پی آئی بی کالونی کا دورہ ، یوم شہداء کے اجتماع کی تیاریوں کا جائزہ لیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 19:55

ایم کیوایم پاکستان کے زیراہتمام جمعہ کو کے ایم سی گرائونڈ پی آئی بی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے زیر اہتمام 9دسمبر 2016ء بروز جمعہ کو ’’کے ایم سی گرائونڈ پی آئی بی کالونی ‘‘ میں یوم شہداء منایا جائے گا اور اس سلسلے میں بڑا اجتماع منعقد ہوگا جس میں حق پرست شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کیلئے بعد نما ز عصرتا ،مغرب قرآن و فاتحہ خوانی کی جائے گی اور شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جائے ۔

بعدازاں کے ایم سی گرائونڈ پی آئی بی کالونی میں یوم شہداء کی مناسبت سے پروگرام منعقد ہوگا جس میں حق پرست شہداء کے لواحقین ، اسیر و لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ کے علاوہ رابطہ کمیٹی پاکستان ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ،حق پرست بلدیاتی نمائندوں سمیت ذمہ داران و کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

یوم شہداء کے پروگرام کے شرکاء سے کنوینر ایم کیوایم ڈاکٹر فاروق ستار ، رابطہ کمیٹی کے اراکین اور دیگر رہنما خطاب کریں گے ۔

یوم شہداء کے اجتماع کی کے ایم سی گرائونڈ پی آئی بی کالونی میں تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے ۔ رابطہ کمیٹی (پاکستان ) کے ارکان نے جمعرات کی سہ پہر کے ایم سی گرائونڈ پی آئی بی کالونی کا دورہ کیا اور یوم شہداء کے اجتماع کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ رابطہ کمیٹی نے یوم شہداء کے اجتماع کی تیاریوں میں مصروف ذمہ داران و کارکنان سے ملاقاتیں کیں اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔