ریجنٹ پلازہ ہوٹل، آگ لگنے کے واقعہ کا ذمہ دار ہوٹل انتظامیہ قرار

سیکرٹری محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے کراچی کے نجی ہوٹل میں آتشزدگی کی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کوپیش کردی

جمعرات 8 دسمبر 2016 19:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) سیکرٹری محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے کراچی کے نجی ہوٹل میں آتشزدگی کی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کوپیش کردی جس میں آگ لگنے کے واقعہ کا ذمہ دار ہوٹل انتظامیہ کو قراردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں آتشزدگی کا ذمہ دار ہوٹل انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سول ڈیفنس کو بھی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہوٹل میں نہ آگ سے بچاؤ کے آلات موجود تھے اور نہ ہی آگ بجھانے کا تربیت یافتہ عملہ جب کہ ہوٹل کے ہنگامی راستے بھی بند تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل کا عملہ آگ بجھانے کے بجائے موقع سے فرار ہوگیا تھا، مئی 2015 میں ہوٹل کا آخری بار سروے ہوا جب کہ ہوٹل انتظامیہ نے آگ بجھانے کے آلات کو اپ گریڈ بھی نہیں کیا۔واضح رہے کہ چند روز قبل شارع فیصل پر ہوٹل میں لگنے والی آگ کے باعث دم گھٹنے سے 3 خواتین سمیت 12 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :