ْبلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے چار مطالبات پر عمل درآمد کے سلسلے میں ایک کمیٹی قائم کردی

کمیٹی میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، سینیٹر شیری رحمن، سینیٹر فرحت اللہ بابر، سینیٹر سردار فتح محمد حسنی اور قمر الزماں کائرہ شامل ہیں

جمعرات 8 دسمبر 2016 19:55

ْبلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے چار مطالبات پر عمل درآمد کے سلسلے میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے چار مطالبات پر عمل درآمد کے سلسلے میں ایک کمیٹی قائم کردی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق کمیٹی میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی، سینیٹر شیری رحمن، سینیٹر فرحت اللہ بابر، سینیٹر سردار فتح محمد حسنی اور قمر الزماں کائرہ شامل ہیں۔