طیارہ حادثہ،، چترال کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں سمیت دفاتر بند رہے

جمعرات 8 دسمبر 2016 19:47

طیارہ حادثہ،، چترال کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں سمیت دفاتر ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) طیارے حادثے میں سینتالیس افراد کے جاں بحق ہونے پر سوگ میں چترال کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں سمیت دفاتر بند رہے پی آئی اے طیارہ حادثے میں سیتنالیس افراد کے جاں بحق ہونے پر پورا ملک سوگ میں ڈوب گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ضلعی ناظم کے اعلان پر چترال بھر میں سوگ منایا گیا۔ ضلع بھر کی تمام سرکاری، نجی تعلیمی ادارے اور دفاتر بند ہیں۔ شاہی مسجد چترال جاں بحق افراد کے لیے دعائیہ تقریب منعقد کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :