وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت طیارہ حادثہ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

سیکرٹری سول ایوی ایشن اتھارٹی کی وزیراعظم کوطیارہ حادثہ اورریسکیوآپریشن سے متعلق بریفنگ،سیفٹی انوسٹی گیشن بورڈطیارہ حادثہ کی شفاف تحقیقات جلدمکمل کرے۔وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 8 دسمبر 2016 18:47

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت طیارہ حادثہ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08دسمبر2016ء) :وزیراعظم محمدنوازشریف کی زیرصدارت طیارہ حادثہ کی وجوہات جاننے سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،جس میں وزیراعظم نے طیارہ حادثہ کی جلدشفاف اور تفصیلی تحقیقات کرانے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق آج وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وزیراعظم ہاؤس میں طیارہ حادثہ کی وجوہات جاننے کیلئے اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری ایوی ایشن،چیئرمین اور سی ای اوپی آئی اے نے شرکت کی۔سیکرٹری سول ایوی ایشن اتھارٹی نے وزیراعظم کوطیارہ حادثہ کی ابتدائی رپورٹ پیش کی۔جبکہ ریسکیوآپریشن سے متعلق بھی وزیراعظم کوبریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نوازشریف نے طیارہ حادثہ کی جلدشفاف اور تفصیلی تحقیقات کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ حادثہ کی شفاف تحقیقات سیفٹی انوسٹی گیشن بورڈجلدمکمل کرے۔ وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی میں ایئرفورس کے سینئرآفیسرکوبھی شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔