سیالکوٹ میں بلدیاتی اداروں کے سربراہان کاانتخاب کا عمل22دسمبر کو مکمل ہوجائے گا

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 8 دسمبر 2016 18:42

سیالکوٹ (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔08 دسمبر ۔2016ء) بلدیاتی انتخابات کے سربراہان کاانتخاب کا عمل22دسمبر کو مکمل ہوجائے گاجس کے بعد بلدیاتی نمائندے زیادہ تیزی کے ساتھ اپنے اپنے حلقوں کے مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد کریں گے اورترقیاتی کام کرواکے عوامی مسائل کا خاتمہ کریں گے ۔ ان خیالات کا اظہار یونین کونسل اسلام آباد کے چیئرمین اورنگ زیب شاہ نے معززین علاقہ اورشہریوں سے بات چیت کے دوران کیا ۔

اجلاس میں وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیااور مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے شہریوں کی خدمت بھرپور انداز سے جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی نمائندے عوام کے ووٹوں کی طاقت سے کامیاب ہوئے ہیں اوربلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) مخالف جماعتوں کو بری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جوکہ قوم کو وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ووٹروں نے ان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیااور وہ ووٹروں کے مسائل دن رات جدوجہد کرکے حل کررہے ہیں اور بلدیاتی انتخابات کے سربراہان کا انتخاب22دسمبر کو مکمل ہونے کے بعد یونین کونسلوں کی سطح پر مسائل زیادہ تیزی سے حل کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :