Live Updates

طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی سیالکوٹ بار میں غائبانہ نماز جنازہ

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 8 دسمبر 2016 18:41

سیالکوٹ (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔08 دسمبر ۔2016ء) پی آئی اے کے طیارہ کے گر کر تباہ ہونے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی غائبانہ نماز جنازہ سیشن کورٹس احاطہ میں ادا کردی گئی اور وکلاء سوگ میں عدالتوں میں پیش نہ ہوئے ۔

(جاری ہے)

سیشن کورٹس احاطہ میں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یوسف اوجلہ، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مقصود بھٹی ایڈووکیٹ ، سیکرٹری بار سرفراز گھمن ایڈووکیٹ ، سابق صدر بار ارشد محمود بگو ایڈووکیٹ ، جاوید اقبال مغل ایڈووکیٹ، حسن سرفراز بھلی ایڈووکیٹ ،چوہدری شوکت علی ایڈووکیٹ ، زاہد سلیم باجوہ ایڈووکیٹ اور ایڈیشنل سیشن ججز ، سول ججز، جوڈیشل مجسٹریٹس اور وکلاء وشہریوں نے شرکت کی ۔

وکلاء سوگ میں عدالتوں میں بھی پیش نہ ہوئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات