Live Updates

کامونکے میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا متفقہ امیدور

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 8 دسمبر 2016 18:41

کامونکے(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔08 دسمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصا ف اور جماعت اسلامی نے میونسپل کمیٹی کامونکے کے لیے مشترکہ طور پر چیئرمین اور وائس چیئرمین نامزد کردئیے ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصا ف اور جماعت اسلامی نے مشترکہ طور پرمیونسپل کمیٹی کامونکے چیئرمین کے لیے پی ٹی آئی کے چوہدری محمدامین اور جماعت اسلامی کے وائس چیئرمین مبین احمد کو نامزدکردیاہے پاکستان تحریک انصا ف ،جماعت اسلامی اور آزاد اکونسلرز کومیونسپل کمیٹی کے 46کونسلرز میں سے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو مجموعی طورپر 34کونسلرز کی حمایت حاصل ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کو باقی 12کونسلرز میں سے کتنے کی حمایت حاصل ہوتی ہے یہ الیکشن کے دن ہی پتہ چلے گالیکن پاکستان مسلم لیگ (ن) کوالیکشن سے قبل مزیدآزاد کونسلرز کی حمایت حاصل ہوسکتی ہے جس سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امید وار رانا سجاد احمد خاں کی بھاری اکثریت سے جیت متوقع ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات