پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈر گسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں بی ایم پی اورپی بی جی کی حمایت کا اعلان

جمعرات 8 دسمبر 2016 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈر گسٹ ایسوسی ایشن نے وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت کے سالانہ انتخابات برائی2017میں بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کے مشترکہ صدارتی امیدوارعبدالرحیم جانوکی مکمل حمایت کا اعلان کیاہے ۔یہ اعلان جمعرات کو پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈرغلام ہاشم نورانی کی سربراہی میں وفد نے بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کے رہنمائوں میاں زاہدحسین،مہتاب الدین چائولہ ،محمدیحییٰ پولانی،عبدالوحیدشاہ،ذکریاعثمان،ایف پی سی سی آئی صدارتی امید وارعبدالرحیم جانو،سینیئرنائب صدرکے امید وار میاں انجم نثار، نائب صدر کے امید وار ثاقب فیاض مگوںاورذکریاعثمان سے ملاقات میں کیا ۔

وفد میںچیئرمین پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن محمدعامرنورانی،سینئروائس چیئرمین محمدعابد،وائس چیئرمین محمدکامران اور ایف پی سی سی آئی کے ای سی ممبرصلاح الدین تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک اچھا اقدام ہے اس مرتبہ ایک ایکسپورٹر کو بزنس کمیونٹی سے صدارت کیلیئے نامزد کیا گیا ہے جو حقیقی معنوںمیں ایکسپورٹ کے مسائل کو بہتر طور پر حل کر سکے گا اور بزنس کمیونٹی کو درپیش درینہ مسائل فوری طور پر حل کرانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کا اتحاد بزنس کمیونٹی کیلیئے نیک شگون ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ تمام اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے ان کے ہاتھ مضبوط کیئے جائیں کیونکہ اس ہی میں بزنس کمیونٹی کی بقاء ہے ۔انہوںنے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے معروف رہنما عبدالرحیم جانو کو ایف پی سی سی آئی کے انتخابات کیلیئے مشترکہ صدارتی امیدوار نامزد کرنا دونوں گروپوں کا دانشمندانہ فیصلہ ہے ۔

عبدالرحیم جانو فیڈریشن کے معاملات اور بزنس کمیونٹی کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادان کو ایک دیانتدار ،راست گو اور اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرنے والی شخصیت کے طور پر جانتے ہیں ۔ عبدالرحیم جانو قومی معیشت کی بہتری اور تیزتر صنعتکار ی کیلیئے پالیسیاں مرتب کریں گے اور اس حوالے سے چاروں صوبوں کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیں گے۔

بزنس کمیونٹی کے مسائل کوحل کرنا ہماری اولین ترجیح ہوگی ۔بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ کے رہنمائوں نے پاکستان کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بزنس کمیونٹی کے مسائل کوحل کرنا ہماری اولین ترجیح ہوگی ۔بزنس مین پینل اور پاکستان بزنس گروپ برسراقتدارآکرایف پی سی سی آئی کو بزنس کمیونٹی کے تعاون سے چلائیںگے اور فیڈریشن سے آمریت کا خاتمہ کردینگے ۔

متعلقہ عنوان :