عید میلاد النبیﷺ تزک و احتشام کے ساتھ باوقار انداز میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی،مولانا شاہ عبدالحق قادری

جلسوں میں کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کی تعیناتی اورایجنسیوں کو کڑی نگرانی کی ضرورت ہے،امیر جماعت اہلسنت کراچی

جمعرات 8 دسمبر 2016 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) امیر جماعت اہلسنت کراچی مولانا سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا ہے کہ حسب روایت ہر سال کی طرح امسال بھی عید میلاد النبیﷺ تزک و احتشام کے ساتھ باوقار انداز میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ مرکزی جلو س میلا د النبی ا 3/بجے سہ پہر نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے علماء و مشائخ کی قیادت میں برآمد ہوگا۔

جو ایم اے جناح روڈ سے ہوتا ہوا نشتر پارک پہنچے گا جہاں علماء کرام شہر کے مر کزی عظیم الشان جلسہٴ عام سے خطاب کرینگے۔عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے منعقدہ پروگراموں کو حکومت کی جانب سے سکیورٹی فراہم نہیں کی جارہی ہے ۔جلسوں میں کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کی تعیناتی اورایجنسیوں کو کڑی نگرانی کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ہرضلع میں کنٹرول روم قائم کیا جائے اور ان کنٹرول روم کے فون نمبر اخبارات کے ذریعے مشتہرکیئے جائیں ۔نشتر پار ک کے داخلی راستوں پر سرچنگ گیٹ کی مطلوبہ تعداد میں تنصیب اوربم ڈسپوزل اسکواڈ اور فائیر بریگیڈ کے عملے کی مناسب ساز و سامان کے ساتھ جلسہ کے اختتام تک موجودگی یقینی بنائی جائیجبکہ جلوس کے راستوں میں موجود گندے پانی کی نکاسی کے لیے تاحال اقدامات نہیں کیے گئے ہیں ۔

جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے محفل میلاد مصطفیﷺ کے حوالے سے لگائے گئے بینرز کو ہٹانے کی مذمت کرتے ہیں ۔سندھ اسمبلی سے اقلیتوں کے تحفظ کے نام پر پاس کیا گیا بل خلاف اسلام ہے ۔18سال سے کم عمربچہ ایک پارٹی کا صدر تو بن سکتا ہے لیکن مسلمان نہیں بن سکتا ۔اپنی بات کو بہتر انداز میں پیش کرنے کے لیے اہلسنت رہنماؤ ں کا اسمبلیوں میں جانا ضروری ہوگیا ہے ۔

2018کے انتخابات میں اہلسنت جماعتیں اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کریں گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کو مرکز اہلسنت پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر حاجی حنیف طیب،مولانا ابرار احمد رحمانی،صوفی محمد حسین لاکھانی ،مولانا خلیل الرحمان چشتی اور دیگر علماء کرام بھی موجود تھے ۔12ربیع الاول کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس کا آغاز حسب روایت سینئر صحافی واجد انصاری نے اپنی علالت کے باوجود بذریعہ ٹیلی فون نعت رسول مقبول ﷺ پیش کرکے کیا ۔

جبکہ مولانا شاہ عبدالحق قادری نے واجد انصاری کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی ۔ مولانا سید شاہ عبد الحق قادری نے کہا کہ جماعت اہلسنّت کراچی نے نشتر پارک کے جلسہ اور عیدمیلادالنبی ا کے مر کز ی جلو س اور کراچی کے تمام اضلاع سے جلوس نکالنے کا مشترکہ اجازت نامہ حا صل کر لیا ہے۔محا فل میلا د مصطفیا حضور نبی کریم اکی تعظیم و توقیر اور محبت رسول کی دلیل ہے۔

اور محبت رسول و اطاعت رسول جز ودین ہی نہیں بلکہ اصل دین اور حا صل دین ہے ۔ا سی لئے مسلما نا ن عا لم نہا یت محبت و عقیدت سے جلوس وجلسہ میلادالنبی امیں شریک ہو تے ہیں اور الحمد للہ محا فل میلاد النبی ا میں ہر سال اضا فہ ہو رہا ہے اگر بعض عنا صر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کے ذریعے میلا د مصطفیا کے جلوس و محافل کو ختم کر دیں گے یا اس پر پابندی لگوا دیں گے تویہ ان کی خام خیالی ہے اہلسنّت و جما عت اپنے نبی سے محبت کا اظہار اسی طرح کرتے رہیں گے۔

اس ضمن میں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جہاں جہاں محافل میلاد منعقد ہوتی ہیںان کو لائوڈاسپیکر کے استعمال کی پابندی سے مستثنیٰ کیا جائے ، نیز لائوڈ اسپیکر کے حوالہ سے جن علماء کی F-I-R کاٹی گئی ہیں انہیں ختم کیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ جماعت اہلسنّت پاکستان ملک میں نظام مصطفی کے عملی نفاذ اور دین مصطفی کے تحفظ کیلئے مسلسل مصروف عمل ہے اور یقین رکھتی ہے کہ ملک میں آج تک نظام مصطفی سے متصادم مختلف نظام ہائے حکو مت کو اپنایا گیا جس سے ملک میں انا رکی اور تبا ہی پھیلی ہے ،جماعت اہلسنّت کا مطالبہ یہ ہے کہ ریا ست اور ملک بچانے کیلئے نہ کسی جما عت ،نہ کسی شخصیت اور نہ کسی انقلاب کی ضرورت ہے بلکہ اس ملک کو ،اس وطن کو اور عوام کو صرف اور صرف نظام مصطفی کے نفاذکی ضرورت ہے۔

اس لئے کہ یہ ملک اسلام کے نام پر اور اسلام کے نفاذ کے لئے معروض وجود میں آیا ہے ۔ ہم متعصب مغربی استعماری قوتوں کی جانب سے پاکستان میں اسلامی سزائوں اور بالخصوص قانونِ توہین رسالت یعنی 295/C کے خلاف پروپیگینڈہ اور اسے ختم کرنے کیلئے دبائو ڈالنے کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اسے پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت تصور کرتے ہیں ۔ نیز حکومتی سطح پر سینیٹ میں گستاخ رسول کی سزائے موت کو ختم کرنے کی جو کوشش ہورہی ہے ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ اگر تحفظ ناموسِ رسالت کے قانون میں کوئی تبدیلی کی گئی یا اسے غیر مو،ْثر بنانے کیلئے کوئی نیاحربہ استعمال کیا گیا تو شمع ِرسالت کے پروانے ایسے مذموم عمل کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے ہم ہر اس فیصلے کے خلاف ہیں جو قرآن و سنت سے متصادم ہو ۔

جب اسلامی قانون یہ ہے کہ شاتم رسول کی سزا ،سزائے موت ہے جس پر قرآن و سنت ،صحابہ کرام کا عمل ،چودہ سو سال سے علماء کا اجماع اور پاکستان کے تمام مسالک کے علماء متفق ہیں تو پھر کیوں توہین رسالت کی مرتکب ملعونہ آسیہ کو بچانے کی کوششیں ہورہی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ بلدیہ ٹائون پولیس اسٹیشن کے انچارج نے مسلکی تعصب برتتے ہوئے ایک احتجا جی مظاہرے میں شرکت پر جما عت اہلسنّت کراچی کے نائب ناظم اور معروف عالم دین علامہ مفتی محمد ناصر خان قادری اور دیگر کے خلاف اپنی مدعیت میں FIR درج کروائی ،جس میں انتقامی کاروائی کر تے ہوئے بلوہ کے علاوہ چوری اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئیں ،ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس جھو ٹی FIRکو ختم کیا جائے ،اور اس طرح کی نامناسب کاروائی پرمتعلقہ پولیس افسرسے باز پرس کر کے تادیبی کاروائی ی جائے ۔

شاہ عبدالحق قادری نے کہا کہ جلوسوں اور جلسوں میں کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کی تعیناتی اورایجنسیوں کو کڑی نگرانی کی ضرورت ہے ۔ ہرضلع میں کنٹرول روم قائم کیا جائے اور ان کنٹرول روم کے فون نمبر اخبارات کے ذریعے مشتہرکیئے جائیں ۔نشتر پار ک کے داخلی راستوں پر سرچنگ گیٹ کی مطلوبہ تعداد میں تنصیب اوربم ڈسپوزل اسکواڈ اور فائیر بریگیڈ کے عملے کی مناسب ساز و سامان کے ساتھ جلسہ کے اختتام تک موجودگی یقینی بنائی جائے ، جماعت اہلسنّت کراچی نے تمام خدشات اور شبہات سے ارباب حکومت ایڈیشنل آئی جی ،کمشنرکراچی اور تمام ڈپٹی کمشنر ز کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے تاکہ تخریب کاری و دہشت گردی کے کسی بھی ممکنہ واقعہ کا سدباب کیا جاسکے ۔

حکو مت، ریڈ الرٹ ، ہائی الرٹ ،فول پروف سیکورٹی جیسی اصطلاحات اور اخباری اعلانات و بیانات تک محدود نہ رہے بلکہ عملی اقدامات یقینی بنا ئے اورمتعلقہ اعلیٰ حکام تما م تر حفا ظتی معاملات کی خود نگر انی کریں۔ انہوںنے کہا کہ جن راستوں سے جلوس گزریں گے ان کی فوری طور پر مرمت کی جائے،سڑکوں پر صفائی اور روشنی کا مکمل بندوبست ہونا چائییاور ہر قسم کی غیر یقینی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں۔

کے الیکٹرک کے ذمہ داران میلاد النبی ا کے جلوسوں اورجلسوں کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائیں اورکسی بھی غیرمعمولی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متبادل نظام تیار رکھا جائے۔ انہوںنے کہا کہ شمع رسالت کے پروانے پورے جوش و خروش اور عقیدت و محبت سے جشن عید میلاد النبی امنانے کا اہتمام کریں، گھروں اور دفتروں پر چراغاں کریں، مساجد کو بقعہ نور بنائیں اور میلاد النبی اکے پرچم اپنے گھروں اور دفاتر پر لہرائیں۔

انہوںنے کہا کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہو ں کہ12/ ربیع الاول کے دن جلوس کے استقبا ل کیلئے خو اتین اور بچوں کو قطعاً ساتھ نہ لائیںاور لنگر و نیاز کا اہتمام کرنے والے احباب سڑکوں پر لٹانے کے بجائے ادب کے ساتھ تقسیم کرنے کا اہتمام کریں ۔نیز تمام شرکاء جلوس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ دوران جلوس ادب و احترام اور نظم و ضبط کو برقرار رکھیں۔ انتظامیہ اور رضاکاروں سے مکمل تعاون کریںاور مشتبہ عناصر و اشیاء پر کڑی نظر رکھیں اورکسی بھی غیر معمولی صورتحال میں انتظامیہ کو فوری طور پر مطلع کریں۔

انتظامیہ کی جانب سے ترتیب دیئے گئے ٹریفک روٹس اور پارکنگ ایریاز کی مکمل پابندی کی جائے ۔ایم اے جناح روڈ کے مرکزی جلو س کے شرکاء کی ذمہ داری ہے کہ پاس والی گاڑیوں کے علاوہ اپنی گاڑیاںلے کرجلوس میں داخل نہ ہوںبلکہ جلوسوں کے شرکاء گاڑیوں کو مقررہ مقامات پر پارک کرکے پیدل جلو س میں شامل ہوں۔ کرنے کے لئے خصوصی پروگرام اور خصوصی ایڈیشنز کااہتمام کریں۔

انہوںنے بتایا کہ 12ربیع الاول کو شیر شاہ، بکرا پیڑی، دریا آباداور لیاری کے دوسرے علاقوں کے جلوس ککری گرائونڈ کے جلوس میں شامل ہو کر کھارادرسے ہوتے ہوئے ایم اے جناح روڈ کے مرکزی جلوس میں شامل ہو جائیںگے۔نور مسجد ،جوبلی، الانہ مسجد ،رنچھوڑلائن اور جناح مسجد برنس روڈ کے جلوس ایم اے جناح روڈ کے مرکزی جلوس میں شامل ہو کرنشترپارک پہنچیں گے، لائنزایریا اور خداداد کالونی کے جلوس بھی علاقہ کا گشت کرتے ہوئے نشتر پارک پہنچیں گے۔

ناظم آباد ، گلبہار، لسبیلہ اور گارڈن کے جلوس پٹیل پاڑہ سے ہوتے ہوئے ایم اے جناح روڈ سے نشتر پارک پہنچیں گے۔فیڈرل بی ایریا کے علاقو ں گلبرگ ، علی آباد ، حسین آباد، صدیق آباد،کریم آبادکے علاوہ لیاقت آبادا ور نیو کراچی کے جلوس اپنے اپنے علاقوں میں گشت کرتے ہوئے براستہ تین ہٹی، جہانگیر روڈ سے ہوتے ہوئے نشتر پارک پہنچیں گے۔ ملیر، سعود آباد اور کھوکھرا پار کے جلوس صبح بر آمد ہونگے جو علاقہ کا گشت کر کے طیبہ مسجد، لیاقت مارکیٹ ملیر پر اختتام پذیر ہونگے ۔

جس کے بعد شرکاء جلوس شارع فیصل سے ہوتے ہوئے نشتر پارک پہنچیں گے۔ جبکہ گلشن حدید،گلشن عسکری،شاہ لطیف ٹائون، اسٹیل ٹائون،بن قاسم، میمن گوٹھ، صالح محمد گوٹھ ، شاہ فیصل کالونی کے جلوس بھی براستہ شارع فیصل اورشارع قائدین نشتر پارک پہنچیں گے۔کلفٹن پنجا ب کا لونی دارا لعلوم قمر الاسلام سلیما نیہ، محمود آباد CNGپمپ سے محمود آباد گیٹ،چنیسر گوٹھ اور کالا پل کے جلوس لائنز ایریا سے ہوتے ہوئے نشترپارک پہنچیں گے۔لانڈھی اور کورنگی کے جلوس علاقے کا گشت مکمل کر کے وہیں جلسئہ عام کی صورت اختیار کرلیں گے،اورنگی ٹائون اور بلدیہ کے جلوس بھی علاقوںکے گشت کے بعد مقامی طو رپر وہیں جلسئہ عام کی صورت اختیار کرلیں گے۔

متعلقہ عنوان :