بلاول بھٹوزرداری کے4مطالبات،حکومت سے مذاکرات کیلئے4رکنی کمیٹی تشکیل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 8 دسمبر 2016 18:33

بلاول بھٹوزرداری کے4مطالبات،حکومت سے مذاکرات کیلئے4رکنی کمیٹی تشکیل

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08دسمبر2016ء) :پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے 4مطالبات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے،کمیٹی ارکان کاپیپلزپارٹی سیکرٹریٹ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی حکومت سے 4مطالبات پرمذاکرات کرے گی،کمیٹی حکومت کواپنے مطالبات پرقائم کرے گی کہ یہ مطالبات ملک وقوم کے مفادمیں ہیں۔

حکومت نے اگرپیپلزپارٹی کے مذاکرات تسلیم نہ کیے توچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو27دسمبرکے بعدحکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کااعلا ن کردینگے۔بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے 4مطالبات کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی میں یوسف رضاگیلانی،شیریں رحمان،فرحت اللہ بابر،قمرزمان کائرہ اورسردارفتح حسنی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :