خیبر پختونخوا حکومت میں سرکاری ملازمین خواتین زچگی رخصت کی معیاد 45 دن سے 90 دن تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء)خیبر پختونخوا حکومت میں سرکاری ملازمین خواتین زچگی رخصت کی معیاد 45 دن سے 90 دن تک بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیرصحت شہرام خان تراکئی کی زیرصدارت پشاور میں اجلاس منعقدہوا ،اجلاس میں خیبر پختونخوا میں خواتین سرکاری ملازمین زچگی رخصت کی معیاد 45 دن سے 90 دن تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، زچگی رخصت کی معیاد بڑھانے کے لئے سفارشات صوبائی حکومت کو بجھوائیں جائیگی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران شہرام خان تراکئی کا کہناتھا کہ شیرخوار بچوں کے لئے ماں کے دودھ کی اہمیت کے پیش نظر زچگی رخصت کی معیاد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔شیرخوار بچوں میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے اور صحت مند نسل کی نشوونما کے لئے فیصلہ کیا گیااس سے قبل بچوں کے لئے مارکیٹ میں دستیاب خشک دودھ کے ڈبوں پر ماں کے دودھ کی اہمیت سے متعلق اطلاعی پیغام درج نہ کرنے والے مصنوعات پر بھی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہیبچوں کے لئے خشک دودھ تیار کرنے والی ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کو تمام مصنوعات پر ماں کے دودھ کی اہمیت کا پیغام درج کرنے کی ہدایت کی