گورنرخیبرپختونخوا سے برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے ڈی ایف آئی ڈی کی کنٹریکٹرمس کی ملاقات

جمعرات 8 دسمبر 2016 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) برطانیہ کے بین الاقوامی ترقی کے ادارے ڈی ۔ایٖف ۔آئی ۔ڈی کی اسلام آباد میں متعین کنٹری ڈائریکٹر مس جوانارید نے پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں خیبر پختونخوا کے گورنر انجینئر اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے گورنر کو ان اقدامات سے بھی آگاہ کیا جو حکومت بر طانیہ DFID کے توسط سے عوام کی سماجی و معاشی ترقی و فلاح کے سلسلے میں جاری کوششوں میں حکومت پاکستان کی معاونت کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے خاص طور پر فاٹا میں بھی تعمیر نو و ترقی کی کوششوں میں بھی حکومت پاکستان کا ہاتھ بٹانے کی پیشکش کی۔گورنر نے ڈی۔ یف ۔آئی۔ڈی کے توسط سے حکومت برطانیہ کی جانب سے نیک تماناؤں کے اظہار کا خیر مقدم کیا اور خاص طو ر پر فاٹا میں تعمیر نو وترقی کے سلسلے میں جاری اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت فاٹا کے عوام کو وطن عزیز کی تعمیر و ترقی کی جد و جہد میں قومی دھارے کا حصہ بنانے کیلئے انتظامی اصلاحات کے ساتھ ساتھ تعمیر و ترقی یقینی بنانے کی پالیسی پربھی گامزن ہے۔

متعلقہ عنوان :