نویں میلاد مصطفیؐ کانفرنس اور محفل سماع کل منعقد ہوگی

جمعرات 8 دسمبر 2016 19:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء)نویں میلاد مصطفیؐ کانفرنس اور محفل سماع کل بروز جمعہ بعد از نماز عشاء نیا رحمان پورہ چھانگا مانگا میں حکیم عبدالحفیظ انقلابی کی سرپرستی میں منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

کانفرنس اور محفل سماع کی صدارت پیر اشفاق احمد چشتی کریں گے جبکہ پیر رحمت اللہ شکوری اور پیر سید چن پیر مہمان خصوصی ہوں گے ۔ اس موقع پر صاحبزادہ علامہ پیر شاہ افضال نورانی خصوصی خطاب فرمائیں گے ۔