پروفیسر ساجد میر کا طیارہ حادثہ میں جنیدجمشیدسمیت 48 قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

جمعرات 8 دسمبر 2016 19:42

ؒٓلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے طیارہ حادثہ کو قومی سانحہ قرار دیا ہے ۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں جنیدجمشیدسمیت 48 قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ اورصدمہ کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم تمام شہداء کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کے لیے دعا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ فنی طور پر خراب اور ناکارہ طیاروں کو استعمال میں ہی نہیں لانا چاہیے۔ اس واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہییں۔ پروفیسر ساجد میر نے کل جمعہ کے اجتماعات میں ملک بھر کی مساجد میں طیارہ حادثہ میں جنید جمشید سمیت جاں بحق ہونے والوںتمام مسلمان مسافروں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کی اپیل کی ہے ۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم ایم این اے نے بھی اس سانحہ پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور مرحومین کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :