زعیم قادری کے صوبائی وزیر بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ‘ مولانا عبد الخبیر آزاد

خطیب بادشاہی مسجد کی طرف سے وزیر مذہبی امور زعیم قادری کے اعزاز میں عشائیہ علما اور مذہبی راہنماؤں کی شرکت اور مبارکباد

جمعرات 8 دسمبر 2016 19:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) چیئر مین مجلس علماء پاکستان مولانا سید عبد الخبیر آزاد(خطیب امام بادشاہی مسجد ) کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ کے ممتاز راہنما زعیم قادری کے صوبائی وزیر برائے مذہبی امور اوقاف بننے پر ان کے اعزاز میں پی سی میں عشائیہ دیا گیا ،جس میںآرچ بشپ عرفان جمیل بشپ آف لاہور ، ڈائریکٹر ایڈ من شاہد لالی ،ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف ،علامہ زبیر احمد ظہیر ،مولانا محمد رمضان سیالوی،سردار جنم سنگھ، علامہ حسین اکبر ،علامہ محفوظ مشہدی ،حافظ اسد عبید، خالد قیوم ،مولانا مفتی مبشر احمد نظامی ،مولانا امجد خان، ڈاکٹر منوہر چند، خواجہ جاویداسلم صحاف،مولانا اسحق ساقی ،حافظ ایوب ،تاجر راہنما بلال احمد میر،صاحبزادہ سید عبد البصیر آزادودیگر علماء کرام نے شرکت کی اورممتاز مسلم لیگ راہنما زعیم قادری کو صوبائی وزیر مذہبی امور بنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کو جذبہ خیرسگالی کے تحت پھولوں کے گلدستے پیش کئے ،اس موقع پر صوبائی وزیر زعیم قادری نے مولانا سید عبد الخبیر آزاد اور تمام علماء اور مذہبی راہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ تمام علماء اور مذہبی راہنماؤں کی مشاورت سے محکمہ مذہبی امور اوقاف کو لے کر چلیں گے ،اور پنجاب میں مذہبی راوداری کی اعلیٰ مثال قائم کریں گے،اتحاد بین المسلمین کمیٹی کو مزید فعال کریں گے،آخر میں صوبائی وزیرزعیم قادری نے مجلس علماء پاکستان کی کاوشوں کو سراہااور مولانا سید عبد الخبیر آزاد کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :