شیخ زید میڈیکل کمپلیکس اینڈ ہاسپیٹل کے بورڈ آف گورنر ز کا اجلاس

بورڈ نے 2016-17 کے بجٹ کی منظوری دی ۔ شیخ زید ہسپتال کی ری ویمپنگ کی اصولی منظوری

جمعرات 8 دسمبر 2016 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈمیڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت آج سول سیکرٹریٹ میں شیخ زید میڈیکل کمپلیکس اینڈ ہاسپٹل کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں شیخ زید ہسپتال کے 4654.578 ملین کے سالانہ بجٹ برائے 2016-17 کی منظوری دی گئی ۔ بورڈ نے شیخ زید ہسپتال کی 200 ملین روپے سے ری ویمپنگ کرنے کی بھی اصولی طو رپر منظوری دے دی ۔

خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نجم احمد شاہ ، سیکرٹری قانون ابو الحسن نجمی ، غزالی سلیم بٹ MPA ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میجر جنرل (ر) ڈاکٹر محمد اسلم ، چیئر مین شیخ زید میڈیکل کمپلیکس پروفیسر فرید احمد خان ، پروفیسر انوار اے خان ، پروفیسر نصرت چوہدری ، ایم ایم خان ، چیئر مین چیمبر آف کامرس عبدالباسط ، ہیلتھ کنسلٹنٹ ڈاکٹر نعیم الدین میاں اور محکمہ خزانہ کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حالی آسامیوں پر بھرتی ، ڈاکٹرز کی اگلے گریڈوں میں ترقی ، شیخ خلیفہ بن زید میڈیکل اینش ڈینٹل کالج کے کمپلیکس کی تعمیر اور پی سی (ون) کی تیاری اور دیگر انتظامی اور مالی امور زیر غور آئے ۔ بورڈ آف گورنز کے اجلاس میں پروفیسر انوار اے خان کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی جو اہم امور نمٹانے اور ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں تیزی سے کام کر کے اپنی رپورٹ بورڈ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :