ملکی تا ر یخ میںپہلی با ر جنو بی پنجا ب کو سب سے زیا دہ فنڈز دئیے گئے ہیں یہا ں کی عو ا م احسا س محرو می کا شکا ر نہ ہو ‘نغمہ مشتاق

عوا می خدمت پاکستا ن مسلم لیگ (ن )کا نصب العین ہے جس پر عمل پیرا ہوکر صو بہ بھر میں تر قیا تی کا م کر وائے جا رہے ہیں ‘صوبائی وزیر کوة

جمعرات 8 دسمبر 2016 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) صو با ئی وزیر زکوا ة و عشر پنجا ب محتر مہ نغمہ مشتا ق لانگ وزارت کا قلمدا ن سنبھا لنے کے بعد گزشتہ روزچوک ناگ شا ہ شجا ع آ باد رو ڈ پر پر تپا ک استقبا ل ، ڈ ھول کی تھاپ پرمسلم لیگی کارکنو ں کا جشن، پھو لو ں کی پتیا ں نچھا ور کی گئیںاور فضا ء میں غبا ر ے چھوڑے گئے،صوبا ئی وز یر کو ریلی کی صو ر ت جلالپو ر پیروالا لا یا گیا، قافلے میں سینکٹروں گاڑیا ں موٹر سائیکلیں اور ہزارو ںکا رکن شامل تھیں جبکہ اس دورا ن روٹ کے تما م اہم مقامات پر ان کا بھرپور استقبا ل کیا گیا ۔

۔صو با ئی وزیر زکوا ة و عشر پنجا ب محتر مہ نغمہ مشتا ق لانگ نے چو ک فوار ہ کے مقا م پر عوا م کے بھر پور اجتماع سے خطا ب کر تے ہوئے کہا کہ تحصیل جلالپور پیر والاکی تعمیرو تر قی کیلئے وہ بھر پور تو جہ دینگی اور اسے مثالی تحصیل بنا یا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جلالپور پیر وا لا کی عوام کے مسا ئل ان کے اپنے مسائل ہیں جن کے حل کیلئے ان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ۔

انہو ںنے کہا کہ وہ اپنے حلقے میں ہر 15 دن بعد کھلی کچہری لگا ئیں گی اور عو ام کے مسا ئل موقع پر حل کئے جائیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ جلالپو ر پیر وا لا میں سیو ر یج کے مسائل کاحل ان کی اولین تر جیح ہے ۔فنڈز دستیا ب ہو چکے ہیں اور جلد ہی سیوریج کا کا م شرو ع کر دیا جا ئے گا ۔ جلالپور سٹی اور لو دھرا ں رو ڈ پر سیو ر یج کا کا م ہنگا می بنیاد وں پر شر وع کر نے کیلئے اقداما ت کئے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ زکواة وعشر کے محکمے کو انتہا ئی شفاف طر یقے سے چلا ئیں گی اور کالی بھیڑو ں کو نکا ل با ہر پھینکو ں گی ۔انہو ں نے کہا کہ غر یب عو ام کو ان کا حق دیاجا ئے گا ۔جہیز فنڈ ، گزا رہ الا ئونس ، سلائی مشینوں سمیت عشر و زکواة کے تمام فنڈز حقداروں کو دئیے جائیںگے ۔انہو ں نے کہا کہ وہ وزار ت کا منصب سنبھا لنے کے بعد اپنی ذ مہ دا ریاں بھر پور انداز میں نبھا ئیں گی ۔

وزار ت کاتحفہ انہیں عوام کے ووٹوں کی بدو لت ملا ہے اور عوام کی خدمت ہی ان کاایجنڈا ہے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ عوا می خدمت پاکستا ن مسلم لیگ (ن )کا نصب العین ہے جس پر عمل پیرا ہوکر صو بہ بھر میں تر قیا تی کا م کر وائے جا رہے ہیں ۔ملکی تا ر یخ میںپہلی با ر جنو بی پنجا ب کو سب سے زیا دہ فنڈز دئیے گئے ہیں تا کہ یہا ں کی عو ا م احسا س محرو می کا شکا ر نہ ہو ۔

پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کی حکو مت تمام علاقو ں کو یکسا ں تر قی یافتہ بنا نے کی پا لیسی پر گامزن ہے ۔صو بہ بھر میں میر ٹ پر سختی سے عمل درآ مد کر ایا جا رہا ہے۔ ملک میں امن و خوشحالی کا قیا م مسلم لیگ (ن) کی حکو مت کی سب سے بڑ ی کامیابی ہے ۔دہشت گر دی کا خا تمہ کر دیا گیا ہے جبکہ انصا ف کی عام آد می تک رسا ئی کیلئے ہر ممکن اقد اما ت کئے جا رہے ہیں ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے وژ ن کے مطا بق زکواة کی رقو م اس کے اصل حقد اروں تک پہنچا نے کیلئے تمام اقدا ما ت کئے جا ئیں گے ۔انہو ں نے کہا کہ صو با ئی حکو مت تما م کا م میرٹ پر کررہی ہے ۔شفا فیت کی بدولت ہمارے مخالفین بھی خامو ش ہیں ۔عو امی خد مت کی بد ولت مسلم لیگ ن عو ام کی مقبول ترین جما عت بن چکی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نو از شر یف اور وزیر اعلی پنجا ب محمد شہبا زشر یف عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ملکی ترقی و خو شحا لی کیلئے دن را ت ایک کئے ہوئے ہیں ۔

قبل از یں صو با ئی وزیر زکوا ة و عشر پنجا ب محتر مہ نغمہ مشتا ق لانگ کا گو رنمنٹ ڈ گر ی کا لج شجا ع آ با د، در وا لا چو ک ،مٹو ٹلی موڑ ،پل کھاڑا ،کنڈا رحیم بخش ،حافظ والا ،بمب مو ڑ ، حو یلی لا نگ ،علی پور موڑ اور چو ک فو ارہ جلالپور پیر وا لا میں بھر پور استقبا ل کیا گیا جبکہ اڈا پل کھا ڑا پر صو با ئی وزیر کو قلمدان سنبھالنے پر خوشی میں بکر ے کا صدقہ بھی دیا گیا۔

اس دور ان مسلم لیگ کے کارکنوں اور ان کے حا میو ں نے انہیںخو ش آ مدید کہا اور انہیں بھر پور تعا ون کا یقین دلا یا۔صوبائی وزیر کے قافلے میں ملک محمد کرار حسین لانگ ،سید مجا ہدعلی شاہ ،را نا احسن رسول ،را نا سہیل احمدنو ن ،حاجی ملک محمد اکرم ،میاں قیصرشبیر ،ملک عزیز رسول سند یلہ ،خا ن فیض رسول خا ن ،ملک محمود اختر،ملک کاشف ظفر لا نگ ،خا ن نذ ر محمد خا ن ،ملک واحد بخش ،خا ن کو ثر عباس خا ن ،میاں ارشد گوپا ل ،ملک مختا ر حسین لا نگ ،ملک محمد سہیل لا نگ،ملک لیا قت علی لا نگ ، دیو ا ن محمد عباس ،ملک صفدر علی لانگ ،ڈا کٹر ریاض حسین لانگ ،ملک عاشق رسول سند یلہ سمیت سینکٹروں گا ڑیا ں اور ہزا رو ں کی تعد اد میں کا رکن شامل تھے ۔