برٹش کونسل ہیڈ آف جسٹس کرسٹوفر مارشل کی سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لااینڈ آرڈر ونگ آمد

سینئر ممبر ایس ایم یو سلمان صوفی کی طرف سے کرسٹوفر مارشل اور ان کی برطانوی ٹیم کا خیرمقدم‘ بریفنگ ہیڈ آف جسٹس کرسٹوفر مارشل کا خواتین کے حقوق ‘ تحفظ اور خودمختاری کے لئے حکومت پنجاب کو خراج تحسین برٹس کونسل ہیڈ آف جسٹس کا ویمن پروٹیکشن بل‘ ویمن آن وہیلز‘ وی اے ڈبلیو سی اور ڈیلروہیکلز رجسٹریشن سسٹم میں اظہار دلچسپی

جمعرات 8 دسمبر 2016 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) برٹش کونسل ہیڈ آف جسٹس کرسٹوفر مارشل نے وزیراعلیٰ سپیشل مانیٹرنگ یونٹ لااینڈ آرڈر ونگ کا دورہ کیا۔ سینئر ممبر ایس ایم یو سلمان صوفی نے ہیڈ آف جسٹس کرسٹوفر مارشل اور ان کی ٹیم کا خیرمقدم کیا اور انہیںایس ایم یو کی اصلاحات اور اختراعی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

سلمان صوفی نے بتایا کہ خواتین کے حقوق‘ تحفظ اور خودمختاری کے لئے حکومت پنجاب کے انقلابی اقدامات سے دنیا بھر میں پاکستان کا سافٹ امیج پیدا ہو رہا ہے۔ پنجاب پروٹیکشن آف ویمن اگینسٹ وائیلنس ایکٹ 2016ء کے مسودے کی تیاری اور اس کے بارے میں قانون سازی کی کارروائی مکمل ہو چکی ہے۔ ویمن آن وہیل مہم خواتین کی خودمختاری کی طرف اہم اقدام ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح خواتین کے تحفظ کے لئے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے اشتراک سے نصاب میں خصوصی مضامین بھی شامل کئے جا رہے ہیں۔ سلمان صوفی نے بتایا کہ پنجاب کوجنوبی ایشیا میں سب سے پہلے ڈیلرز وہیکلز رجسٹریشن سسٹم نافذ کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ شہرخموشاں بھی وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا عوام کی خدمت کے ویژن کا مظہر ہے۔ برٹش کونسل ہیڈ آف جسٹس کرسٹوفرمارشل نے ملتان میں پہلے وی اے ڈبلیو سی کے پائلٹ پراجیکٹ کے قیام میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرہ خواتین کے لئے ایک ہی چھت تلے تمام ترسہولتیں فراہم کرنے کے عمل کو سراہا۔ برٹش ہیڈ آف جسٹس کرسٹوفر مارشل نے ایس ایم یو کے ساتھ اشتراک کار پر اتفاق کیا۔

متعلقہ عنوان :