اے ٹی آرطیارے میں فنی خرابی،پائلٹ نے طیارہ اڑانے سے انکارکردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 8 دسمبر 2016 18:27

اے ٹی آرطیارے میں فنی خرابی،پائلٹ نے طیارہ اڑانے سے انکارکردیا

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08دسمبر2016ء):قومی ایئرلائن کے اے ٹی آرطیارے میں فنی خرابی کے باعث پائلٹ نے طیارہ اڑانے سے انکارکردیا۔ ذرائع کے مطابق پروازنے کراچی سے موئنجوداڑو روانہ ہونا تھا۔

(جاری ہے)

طیارے کے کپتان چاکرعلی شاہ نے پروازمیں فنی خرابی سے متعلق پی آئی اے حکام کوآگاہ کرتے ہوئے طیارہ اڑانے سے انکارکردیاہے۔ترجمان پی آئی اے کاکہناہے کہ مسافروں کودوسری پروازسے بھیجنے کیلئے بورڈنگ جاری کردیے گئے ہیں۔