بلدیاتی اداروں کے سربراہ 31 دسمبر کو حلف کو حلف اٹھائیں گے ، وزیر بلدیات

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 8 دسمبر 2016 18:24

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔08 دسمبر ۔2016ء ) صوبائی وزیر بلدیات محمد منشا اللہ بٹ نے کہا ہے کہ عوام کو ہر قسم کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی دہلیز پر پہنچانے کے لئے اختیارات کا عمل عوامی نمائندوں کے ذریعے منتقل کیا جا رہا ہے،بلدیاتی الیکشن شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 9دسمبر کاغذات جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔

(جاری ہے)

10اور 11دسمبر تک تمام کاغذات کی سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔14دسمبر اپیل جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے۔ 16دسمبر واپسی کاغذات اور لسٹیں آویزاں کی جائے گی۔22 دسمبر انتخابات اور 23 دسمبر کو کامیاب امیدواروں کی لسٹیں آویزاں کر دی جائیں گی۔جبکہ28 دسمبر کو نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا اور 31 دسمبر کو حلف برداری لی جائے گی۔ انہوں نے تجاوزات کے خاتمہ اور ان کے پروردہ افراد کے خلاف ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے اور تمام ٹاؤن انتظامیہ کو فوری طور پرعمل در آمد کا آغاز کرنے کہ ہدایت کی ہے

متعلقہ عنوان :