جماعة الدعوہ شعبہ مہاجرین کے زیراہتمام اشتیاق شہید مہاجرکیمپ کیرن ماڈل سکو ل کے بچوں میں ملبوسات کی تقسیم

جمعرات 8 دسمبر 2016 19:33

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) جماعة الدعوہ شعبہ مہاجرین کے زیراہتمام اشتیاق شہید مہاجرکیمپ کیرن ماڈل سکو ل کے بچوں میں ملبوسات کی تقسیم ،کشمیرزون کے مسئول حمیدالحسن ،انجینئرحارث ڈار،شعبہ مہاجرین کے مسئول ڈاکٹرمنظور نے اپنے ہاتھوں سے بچوں میں یونیفارم و دیگر کپڑے تقسیم کیے ۔سکول انتظامیہ کی طرف سے جماعة الدعوہ کا شکریہ ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ جماعة الدعوہ شعبہ مہاجرین کے زیراہتمام کیرن ماڈل سکول اشتیاق شہید کیمپ چہلہ بانڈی میں ملبوسات تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی ۔جس میں سکول کے طلباوطالبات میں یونیفارم ودیگر ملبوسات تقسیم کیے گئے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کشمیرزون کے مسئول حمید الحسن نے کہاہے کہ تعلیم انسان کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لاتی ہے ۔

(جاری ہے)

غلامیوں کی زنجیریں تعلیم کی تلوار سے ہی کٹتی ہیں خوش نصیب ہیں وہ طلبااور استاد جو تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوکر معاشرے میں انسانیت کو زندہ رکھتے ہیں شعور کو زندہ رکھتے ہیں انہوںنے کہاکہ میری خوش نصیبی ہے کہ میں ان بچوں سے مخاطب ہوں جو تحریک آزادی کشمیر کا اولین دستہ ہیں جو کسی شہید یا غازی کے بیٹے یا بیٹیاں ہیں ۔جنہوںنے کفرسے تنگ آکر اللہ کی راہ میں ہجرت کی اور یہاں کیمپوں میں پناہ گزین ہوئے ۔

ہجرت کی اسلام میں بڑی اہمیت ہے اور اس کا بڑا اجر ہے ۔ہم تحریک آزادی کے لیے کام کررہے ہیں جب سے بھارت نے ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ شروع کیا ہے جماعة الدعوہ نے ریلیف آپریشن شروع کردیے ہیں ہر اس جگہ پہنچاجارہاہے جہاں کوئی ایک بھی ایل او سی متاثرین موجود ہے ۔انہوںنے کہاکہ یہ کپڑے آپ کے سامنے کچھ حیثیت نہیں رکھتیصرف ایک تحفہ ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ آج کے نوجوان کل اپنے شہداء غازیوں کے راستے پر چلیں اور بھارت سے آزادی حاصل کرنے میں اپنا کرداراداکریں ۔اس مقصد کو حاصل کریں جس کے لیے آپ کے ماں باپ نے ہجرت کی ہے ۔پوراپاکستان آپ کے شانہ بشانہ کھڑاہے ۔

متعلقہ عنوان :