آزاد کشمیر کے معروف قانون دان شاہد بہار کو پرچیف پراسیکیوٹر احتساب بیورو آزاد کشمیر تعینات کر دیا گیا ‘نوٹیفکیشن جاری

جمعرات 8 دسمبر 2016 19:33

ہٹیاںبالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2016ء) آزاد کشمیر کے مایہ ناز قانون دان سید شاہد بہار ایڈووکیٹ کو پرچیف پراسیکیوٹر احتساب بیورو آزاد کشمیر تعینات کر دیا گیا ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ان کی ہٹیاںبالا کی سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات ممبر قانون ساز اسمبلی ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی ، ضلعی صدر مسلم لیگ ن محمد فرید خان ،مرکزی جائینٹ سیکریٹری مسلم لیگ ن سید عجائب ہمدانی ، راجہ انصر منظور ، راجہ امتیاز خان ، راجہ ظہیر الدین خان ، سید محمد اسلم کاظمی ،منشی ارشد اعوان ، طاہر فاروق رئیسانی ، میر خالد لطیف ،چوہدری عزیز،سید اسرار ہمدانی ،سید راشد حسین کاظمی ، مبارک نقوی کی جانب سے نوتعینات چیف پراسیکیوٹر احتساب بیورو سید شاہد بہار کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی اور ان کی مزید کامیابیوں کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا گیا اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان و سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔