سرائیکی جھوک میلہ: فضائی حادثے کے شہدا کی یاد میں شمع روشن کی گئی

جمعرات 8 دسمبر 2016 19:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء)گزشتہ روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سرائیکی جھوک میلے کے پہلے روز مغرب کے وقت چترال سے اسلام آباد آنے والے پی آئی اے کے طیارے کے جانکاہ حادثے کے نتیجے میں شہید ہونے والے مسافروں کی یاد میں اور اُن کے لواحقین سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر شمع کی گئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر موجود تمام لوگوں نے شہداء کے بلندئ درجات اور سوگواران کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔