شہر میں آہستہ آہستہ کام شروع ہورہا ہے ،کوئی بھی کام ہو وہ ایک دن میں مکمل نہیں ہوتا ،میئر کراچی

ہماری کوشش ہے کہ ہم کراچی کے لوگوں کے لیے دل و جان سے محنت کریں اور ان کے مسائل کو حل کریں،وسیم اخترکی میڈیا سے بات چیت

جمعرات 8 دسمبر 2016 19:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) مئیر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے شہر میں آہستہ آہستہ کام شروع ہورہا ہے ۔کوئی بھی کام ہو وہ ایک دن میں مکمل نہیں ہوتا ۔ہماری کوشش ہے کہ ہم کراچی کے لوگوں کے لیے دل و جان سے محنت کریں اور ان کے مسائل کو حل کریں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ طیارہ حادثے میں جنید جمشید اور دیگر افراد کے جاں بحق ہونے پر انتہائی افسوس ہوا ہے ۔

درد کی اس گھڑی میں ہم مرحومین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں ۔ اس طرح کے حادثات سے بچنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معصوم جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے۔انہوںنے کہا کہ کراچی کی سڑکیں بنانا شروع کر دی ہیں، جس میں یونیورسٹی روڈ اور طارق روڈ شامل ہیں۔شہر میں آہستہ آہستہ کام شروع ہو رہا ہے ۔کوئی بھی کام ہو وہ فوری طور پر کرنا ممکن نہیں ہوتا ہماری کوشش ہے کہ ہم کراچی کے لوگوں کے لئے دل و جان سے محنت کریں اور مسائل کو حل کریں۔

متعلقہ عنوان :