حادثات سے بچنے کیلئے حادثے کے ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے، جے سالک

جمعرات 8 دسمبر 2016 19:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء)کنوینئر ورلڈ مینارٹیز الائینس اورآرگنائزر عوامی مسیحا پارٹی جے سالک نے پی آئی اے طیارہ حادثے پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حادثہ انتہائی افسوسناک ہے جس میںمعروف عالم دین جنید جمشید اور انکی اہلیہ سمیت سینتالیس قیمتی جانوںکا ضیاع ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ یہ حادثہ پی آئی اے کی خستہ حالی کا منہ بولتا ثبوت ہے اور حکومت کو اس طرف توجہ دینے کی فرست نہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حادثے کے تمام ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے حادثات سے بچا جا سکے۔انہوں نے دعا کی ہے کہ خدا حادثے کا شکار ہونے والے ان تمام لوگوں کی فیمیلیز کو صبر عطا کرے اور ہمارے ملک کو اس طرح کے حادثات سے محفوظ رکھے۔