اشتعال انگیز تقاریر کیس ،الطاف حسین ،فاروق ستار اور دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

جمعرات 8 دسمبر 2016 19:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) انسدادہشتگردی کی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کیس میں ایک بارپھر الطاف حسین، فاروق ستار سمیت دیگر کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے خواجہ اظہار کی ضمانت میں 26دسمبر تک توسیع کردی ہے ۔جمعرات کو کراچی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں میئر کراچی وسیم اختر اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن اور دیگر ملزمان پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے اشتعال انگیز تقریر میں خواجہ اظہار کی ضمانت میں 26دسمبر تک توسیع کردی ہے جبکہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین، فاروق ستار سمیت دیگر کے ایک بار پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے ہیں۔ دریں اثنا12 مئی کے کیس میں وسیم اختر سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے 12 مئی کیس میں 15 سے زائد ملزمان کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا ہیے۔بعد ازاںعدالت نے دونوں مقدمات کی سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔ واضح رہے اشتعال انگیز تقریر میں خواجہ اظہار الحسن، وسیم اختر جبکہ سانحہ 12 مئی کیس میں وسیم اختر نے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔