سندھ ہائی کورٹ،بلاول اور آصف زرداری کی سیاسی مہم میں سرکاری فنڈز کے استعمال کے خلاف درخواست دائر

حکومت ،صوبائی وزیر سردارعلی شاہ، نیب چیئرمین، چیف سیکریٹری سندھ، اسپیکر سندھ اسمبلی، محکمہ ثقافت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا

جمعرات 8 دسمبر 2016 19:04

سندھ ہائی کورٹ،بلاول اور آصف زرداری کی سیاسی مہم میں سرکاری فنڈز کے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) سندھ ہائیکورٹ میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی سیاسی مہم میں سرکاری فنڈز استعمال کرنے کے حوالے سے درخواست دائر کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں درخواست گذار محمد یعقوب لاکھیر نے پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی سیاسی مہم کیلئے شتہارات کے لئے سرکاری فنڈز استعمال کرنے سے متعلق دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی سیاسی مہم کیلئے جو اشتہارات دئے جا رہے ہیں اس میں سرکاری فنڈ استعمال کیا جا رہا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے حکومت ،صوبائی وزیر سردارعلی شاہ، نیب چیئرمین، چیف سیکریٹری سندھ، اسپیکر سندھ اسمبلی، محکمہ ثقافت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔