Live Updates

عمران خان ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کا دوسرا میچ 11 دسمبر کو کھیلا جائے گا

جمعرات 8 دسمبر 2016 18:51

عمران خان ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کا دوسرا میچ 11 دسمبر کو کھیلا جائے گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن کے زیر اہتمام عمران خان ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کا آغازماڈل ٹاون سنٹرل کرکٹ گروانڈ میں کر دیاگیا ہے ،ٹورنامنٹ کا افتتا ح مرکزی صدر عمر خیام نے کیااس موقع پر ملک فاروق ،عامر بٹ ،فاطمہ عثمان ،عاطف چوہدری ، صائمہ شوکت ، ثمینہ مانو ، اشتیاق ملک اور عدیل جوئیہ سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے عمران ٹیلنٹ ہنٹ میں منتخب ہو نے والے کھلاڑی شامل ہیں ،اس ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لیں گے ،افتتاحی میچ عمران خان ٹا ئیگرزاور اور عمران خان آئی کون کے درمیان کھیلا گیا یہ میچ عمران خان آئی کون نے جیتا ، دوسرا میچ 11 دسمبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹر ی اطلاعات نعیم الحق ہوں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :