سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب پاور لفٹنگ ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے وومن پاورلفٹنگ چمپئن شپ 11دسمبر کو ہوگی

جمعرات 8 دسمبر 2016 18:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) سپورٹس بورڈ پنجاب اور پنجاب پاور لفٹنگ ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے چوتھی پنجاب سب جونیئر، جونیئر اور سینئر وومن پاورلفٹنگ چیمپیئن شپ 11دسمبر کو نشترپارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنزیم ہال میں منعقد ہوگی، ڈائریکٹر ایڈمن سپورٹس بورڈپنجاب جاوید رشید چوہان چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، چیمپئن شپ صبح 10بجے شروع ہوگی،تقریب تقسیم انعامات شام 5بجے منعقد ہوگی جس میں نامور ویٹ لفٹر کامیاب کھلاڑیوں کو انعامات دیں گے، چیمپئن شپ میں کلبز، سکولوں اور کالجوںکے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، سیکرٹری جنرل پنجاب پاور لفٹنگ ایسوی ایشن عقیل جاوید بٹ نے پاورلفٹنگ چیمپیئن شپ کے انعقاد میں تعاون پر ڈائریکٹرجنرل ذوالفقار احمد گھمن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی سپورٹس پنجاب کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،انٹرنیشنل پاور لفٹر عقیل جاوید بٹ چیمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :