ڈاکٹر امجد علی کا طیارے حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعرات 8 دسمبر 2016 18:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہائوسنگ ڈاکٹر امجد علی نے حویلیا ںکے قریب طیارے کے حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سانحہ میں قیمتی انسانی جانیں اللہ کو پیاری ہو گئی ہیں جن میں سے ہر ایک کا نقصان باقابل تلافی ہے اور خاص طور پر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر معروف اور عوام کے دلوں میں بسنے والے نعت خواں اورمحب وطن شخصیت جنید جمشید کی کمی طویل عرصہ تک محسوس ہوگی۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے حادثہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے شہدا کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندانوں کے صبر جمیل کے لئے دعاکی ہے۔

متعلقہ عنوان :