عمران الزامات ثابت کرنے میں ناکام، اخباری تراشے مسترد ہونے پر ان کی سیاست بوکھلاہٹ کا شکا ہو گئی ہے ‘پرویز ملک

تحریک انصاف کا کیس جھوٹ پر مبنی ، اس میں وہ طاقتیں ملوث ہیںجو جمہوری سیٹ اپ پر ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہیں‘رکن قومی اسمبلی

جمعرات 8 دسمبر 2016 18:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر ورکن اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ عمران خان وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے افراد پر لگائے گئے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہے، اخباری تراشے عدلیہ نے مسترد کردئے جس کے بعد ان کی سیاست بوکھلاہٹ کا شکا ہو گئی ہے،پی ٹی آئی کو عدلیہ کا فیصلہ قبول کرنا ہوگا عمرا ن خان کی سیاست سے وطن دشمنی کی بو آ رہی ہے، وہ قوم کو منتشر کررہے ہیں جبکہ یہ وقت قوم میں انتشار پیدا کرنے کا نہیں بلکہ متحد کرنے کا ،جس کی اپنی پارٹی انتشار اور گروہ بندی کا شکارہے وہ ریاست میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے،سیاسی جماعتوں کے ریاست کے ساتھ منفی رویے سے قومیں اور ملک ترقی نہیں کرتے۔

گذشتہ روز لاہور دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا کیس جھوٹ پر مبنی ہے اور اس میں وہ طاقتیں ملوث ہیںجو جمہوریت جء دشمن اور جمہوری سیٹ اپ پر ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک طرف پاکستان دہشتگردی کے خلاف حالت جنگ میں ہے اور دشمن حملے کررہا ہے جبکہ عمران خان بیرونی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے ملک میں انتشار کی سیاست کررہے ہیں اور عوام کو ریاست کے خلاف ورغلا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں عمران خان کو چاہیے تھا کہ وہ اپنا احتجاج ختم کرکے بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے۔

متعلقہ عنوان :