پا نا مہ چور حکمرانوں کا بوری بستر جلدگول ہو نے والا ہے‘ یاسمین راشد

اگر آج ایک کرپٹ حکمران کو بدعنوانی کی سزا مل گئی تو پھر کوئی حکمران ملک و قوم کو لوٹنے کی جرات نہیںکرے گا

جمعرات 8 دسمبر 2016 18:47

پا نا مہ چور حکمرانوں کا بوری بستر جلدگول ہو نے والا ہے‘ یاسمین راشد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصا ف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پا نا مہ چور حکمرانوں کا بوری بستر جلدگول ہو نے والا ہے ، پانامہ لیکس کا کیس عمران خان کا نواز شریف کے خلاف ذاتی کیس نہیں ہے بلکہ یہ بدعنوان حکمرانوں کے خلاف عوام کا کیس ہے اگر آج ایک کرپٹ حکمران کو بدعنوانی کی سزا مل گئی تو پھر کوئی حکمران ملک و قوم کو لوٹنے کی جرات نہیںکرے گا ، ملک تاریخ کے اہم ترین موڑ پر کھڑا ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی اہمیت کا حامل ہوگا ۔

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ حکومت کو ہر صورت میں مردشماری کروانے کا پابند کر ے ،ووٹر لسٹوں میں بڑے پیمانے پر گربڑ کی گئی ہے ،حلقہ بندیا ں بھی درست نہیں ،حکومت الیکشن کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اصلاحات بھی نہیں کر رہی ،فوری طور پرحکومت مردم شماری کے انتظامات کو یقینی بنائے ، ہماری نااہلی حکومت کی کارگردکی تو یہ ہے کہ انہیں یہ بھی معلوم نہیں ملک کی ٹوٹل آبادی کتنی ہے ، مردم شماری کے بغیر آئندہ الیکشن بے معنی ہو گے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ حکومت مردم شماری نہ کروانے کے حیلے بہانوں سے کا م لے رہی ہے اور نہ ہی حکمران کسی بھی اہم مسلئے کو حل کر نے میںسنجیدہ ہیں ِ،شریف خاندان کے جوکروں کی ٹیم کو پانامہ چوری چھپانے کی فکر پری ہو ئی ہے ، نا اہل وزراء کی فوج کا م چھوڑ کر جھوٹ بو لنے اور نواز شریف کے دفاع میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ عنوان :