ڈاکٹر عمر سیف لاہور ہائی کورٹ کی150ویں سالانہ کانفرنس سےخطاب کریں گے

جمعرات 8 دسمبر 2016 18:47

ڈاکٹر عمر سیف لاہور ہائی کورٹ کی150ویں سالانہ کانفرنس سےخطاب کریں گے
لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) مشیروزیر اعلیٰ پنجاب برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی وچیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈڈاکٹر عمر سیف کل 10دسمبرکو ایوانِ اقبال میں لاہور ہائی کورٹ کی 150ویں سالانہ تقریب کے موقع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

پی آئی ٹی بی کے ترجمان کے مطابق ڈاکٹر عمر سیف عدالتی نظام کی بہتری کے لئے شروع کیے گئے اپنے منصوبوں پر روشنی ڈالیں گے۔آئی ٹی کے ان منصوبوں کی بدولت لاہور ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے مقدمات کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کر کے تاریخ ِسماعت اور دیگر ضروری معلومات کو آن لائن کر کے عوام کی انصاف تک رسائی کو آسان بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :