اے این پی نے طیارہ حادثے پرصوبائی اسمبلی میں تعزیتی قرارداد جمع کرا دی

جمعرات 8 دسمبر 2016 18:39

پشاور۔08دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے صوبائی اسمبلی میں چترال سے اسلام آباد جانے والے پی آئی اے کے طیاریPK-661 کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرصوبائی اسمبلی میں تعزیتی قرارداد جمع کرادی۔

(جاری ہے)

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ واقعے کے اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کا تعین کر کے انہیںقرار واقعی سزا دی جائے۔

قرار داد میں صوبائی اور مرکزی حکومت سے حادثے میںجاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کی مالی معاونت کا اعلان کابھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ سردار حسین بابک نے عظیم سانحے میں جاں بحق ہونے والوںکے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا اورکہا کہ تمام پسماندگان سے ان کے اپنے پیارے بچھڑنے پر ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :