طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام 47 مسافروں کے لواحقین کو تدفین کیلئے 5 لاکھ روپے نقد ادائیگی کی جا رہی ہے، ترجمان

جمعرات 8 دسمبر 2016 18:33

طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام 47 مسافروں کے لواحقین کو تدفین ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2016ء) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی ای) کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایات پر طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام 47 مسافروں کے لواحقین کو تدفین کیلئے 5 لاکھ روپے نقد ادائیگی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے تمام متعلقہ ڈسٹرکٹ منیجرز کو ذاتی طور پر جاں بحق مسافروں کے گھروں میں جا کر نقد رقم پہنچانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ ایوی ایشن قوانین کے مطابق بعد میں مکمل کمپینسیشن پیکج کے تحت ادائیگی بھی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :