انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت جج کی رخصتی

ڈاکڑ عمران فاروق قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 22دسمبر تک ملتوی

جمعرات 8 دسمبر 2016 18:21

اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2016ء) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباسی زیدی کی رخصت کے باعث ڈاکڑ عمران فاروق قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 22دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت ہوئی،تو ملزمان کی وکیل عدالت میں پیش ہوئے تاہم جج کی رخصت کے باعث ملزمان پر فرد جعم عائد نہ کی جا سکی ،تینوں ملزمان کالد شمیم،معظم علی اور محسن علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کرتے ہوئے سماعت بائیس دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ملزمان پر اڈیالہ جیل میں ہی فرد جرم عائد کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :