صنعتکاروں کی مشاورت سے انفرااسٹرکچر کی کمی سے متعلق درپیش مسائل حل کئے جائیں گے، منظور وسان
فیکٹریوں کو پانی کی قلت دور کرنے کے بھی انتظامات کئے جارہے ہیں، صوبائی وزیرصنعت و تجارت کا صنعتکاروں سے خطاب
جمعرات 8 دسمبر 2016 17:53
(جاری ہے)
صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا کہ سائٹ سپرہائی وے صنعتی علاقے میں سڑکوں کی تعمیر کا سلسلہ جلد شروع کردیا جائے گاتاکہ غیرملکی خریدار یہاں بآسانی آسکیں اس کے ساتھ ہی علاقے میں فیکٹریوں کو پانی کی قلت دور کرنے کے بھی انتظامات کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے صنعتکاروں کی جانب سے فائراسٹیشن کے قیام کے مطالبے پر کہا کہ سائٹ سپرہائی وے صنعتی علا قے میںفائراسٹیشن ضروری ہے اوریہاں جدید ترین ایکوئپمنٹ سے آراستہ فائراسٹیشن کے قیام کیلئے اقدامات کیئے جائیں گے۔وزیرصنعت وتجارت سندھ نے کہاکہ ریونیو اور آبادی کے لحاظ سے اور صوبے کا داالخلافہ ہونے کی حیثیت سے شہر کراچی سندھ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،کراچی کو اکیلا نہیں چھوڑا جاسکتا ہم اس شہر کو اپنا سمجھتے ہیں اور اس کے جائز حقوق کے لیے وفاق کی سطح پر جدوجہد کریں گے۔انہوں نے امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے کہاکہ ماضی کی نسبت کراچی میں حالات بہت بہتر ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج شہری بغیر کسی خوف کے رات گئے آزادانہ گھوم پھر رہے ہیں جو اس شہر کے پرامن ہونے کی گواہی دیتے ہیں۔ایسوسی ایشن کے صدر جمشید چاندی والا نے سندھ میں صنعتوں کے فروغ کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ غربت کے خاتمے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پورے صوبے میں خوشحالی یقینی بنانے کے لیے صنعتوں کا فروغ ہی واحد حل ہے۔ سائٹ سپرہائی وے صنعتی علاقہ سمیت سندھ بھر میں قائم تمام صنعتی زونز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیاجانا چاہیے جس سے نہ صرف موجودہ صنعتیں بغیر کسی مشکل کے اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گی بلکہ بند صنعتوں کو بھی دوبارہ فعال بنایا جاسکے گا۔ ایسوسی ایشن کے سینئرنائب صدرسلطان صلاح الدین چشتی نیسائٹ سپرہائی وے صنعتی زون سڑکوں کی خستہ حالی کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ حکومت کو صنعتی زونز کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہیے بصورت دیگر صنعتی کارکردگی مزید متاثر ہونے کا امکان ہے اور برآمدات میں کمی بھی جاری رہے گی۔ انہوں نے کراچی میں قیام امن کے حوالے سے سندھ حکومت، پولیس اور رینجرز کی کوششوں کی تعریف کی لیکن ساتھ ہی اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتوںمیں اضافے پر تشویش کا بھی اظہار کیا۔ بعد ازاںصوبائی وزیرنے جمشید چاندی والا اورسلطان صلاح الدین چشتی کے ہمراہ صنعتی علاقے کاتفصیلی دورہ کیا۔ #مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.